عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر گھروں پر چھنڈا لگانا؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال: کیا عید میلاد النبی کے موقع پر بریلوی حضرات اپنے گھروں پر جھنڈے نصب کرتے ہیں اور دلیل میں مندرجہ ذیل عبارت کو پیش کرتے ہیں

:

Hazrate Amina farmati hai K Jab Mere Hai Muhammad Salllaho Aliahe Wasallam Ki Wiladat Hu Us waqt Hazrat Jibrail Alihissslam Ne 3 Jhande Nasab Kiye Ek Magrib Me Ek Mashrik Me Aur Ek Kabe Ki Chat parIs Riwayat Ko Shah Abdul Haq Muhaddith Dahelvi Rahamatullah Ahlie Ne Apni Kitab Madarijunnabuwa Jild 2 Me Naqal Kiya Hai

براہ کرم اس کی علمی تحقیق پیش کرکے عنداللہ ماجور ہوں۔

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ

آپ نے جن الفاظ کے بارے میں سوال کیا ہے وہ ایک طویل روایت میں کا حصہ ہیں جسے متاخرین میں سے تو بھت سے ناقلین نے نقل کی ہے لیکن اس کی اصل دلائل النبوۃ لابی نعیم الاصبھانی( 1/610 رقم الحدیث 555 )میں ہے امام اصبھانی نے اس کو باسند ابن عباس رضی اللہ عنہ سے نقل کیا ہے

سند کی تحقیق

یہ روایت موضوع ہے

،امام اصبھانی نے اس کو درج ذیل سند سے نقل کیا ہے ( حدثنا سليمان بن أحمد ثنا عمرو بن محمد بن الصباح قال: ثنا يحيى بن عبد الله ثنا أبو بكر بن أبي مريم، عن سعيد بن عمرو الأنصاري، عن أبيه قال ابن عباس)۔

اس سند میں کئی علتیں ہیں

نمبر ۱ ابو بکر بن ابی مریم سخت ضعیف راوی ہے ، اسے امام احمد ، ابوداود ، ابو حاتم ، ابو زرعۃ ، یحیی بن معین، دارقطنی ، النسائی رحمھم اللہ علیھم اجمعین اور اس کے علاوہ بھی کئی دیگر محدیثین نے ضعیف و مجروح قرار دیا ہے انظر التقریب ۷۹۷۴ ،تھذیب التھذیب ج۱۲ ص۲۶

نمبر ۲یحیی بن عبداللہ جو ابو بکر بن ابی مریم کا شاگرد ہے وہ بھی ضعیف ہے التقریب ۷۵۸۵ ، انظر تھذیب التھذیب ج۱۱ ص ۲۰۹

نمبر ۳ اس روایت کے الفاظ میں رکاکت واضح ہے جو اس بات کو ظاہر کرتے ہیں کہ یہ عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنھما کے الفاظ نہیں ہو سکتے بلکہ کسی نے گھڑے ہیں

امام ابن کثیر رحمہ اللہ نے اس روایت کو البدایۃ و النھایۃ ج۶ ص ۲۹۹ میں ذکر کیا ہے اور ان الفاظ کے ساتھ اس کے ضعف کی طرف اشارہ کرتے ہیں (وهو غريب جدا)۔

ایسی موضوع اور بےباظل روایات سے استدلال کرنا انہی لوگوں کا شیوہ ہے جن کا دامن قران و سنت کے دلائل سے خالی ہو ، اللہ ہمیں حق پر چلنے کی توفیق نصیب فرمائے آمین

واللہ اعلم بالصواب

فتوی کمیٹی اسلامک ریسرچ سنٹر راولپنڈی

خرابی کی صورت یا تجاویزکے لیے رپورٹ کریں

ہر میل،فیڈبیک،مشورے،تجویز کو قدر کی نظر سے دیکھا جائے گا

صفحہ کی لائن میں تبدیلی نہ کریں ـ