اس لۓ کہ قیامت توابھی آئ نہیں اور نہ ہی کوئ جنت اور جہنم میں پایا جاتا ہے تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ کیسے دیکھ لیا کہ لوگوں کو آگ میں سزا دی جارہی ہے اور انبیاء اور بچوں اور بعض لوگوں کو جنت میں دیکھا ؟
جس طرح کہ اللہ تعالی نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کوجنت اورآگ کو دیوار میں دکھا دیا جبکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نماز کسوف ادا کررہے تھے اور قریب تھا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنے صحابہ کے لۓ جنت کے پھلوں میں سے انگوروں کا ایک گچھ لے لیتے حالانکہ جنت اور زمین کے درمیان کتنی زیادہ مسافت ہے ، تو جوجگہ کو قریب کردیتاہے اس کے لۓ یہ کوئ مشکل نہیں کہ وہ وقت وزمانے میں جوچاہے کرے اوراپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دنیا میں ان اشیاء کا حقیقی مشاہدہ کرواۓ جوکہ روزقیامت ہوں گے ، اس لے کہ آپ کا رب ہرچیز پر قادر ہے ۔ .
ہر میل،فیڈبیک،مشورے،تجویز کو قدر کی نظر سے دیکھا جائے گا
صفحہ کی لائن میں تبدیلی نہ کریں ـ