اللہ تعالی کے اسم " المؤمن " کا معنی کیا ہے ؟
اور وہ اللہ تعالی اپنےالیاء کوامن وایمان دینے والاہے جوکہ اس کے عذاب اور سختیوں سے امن میں آجاتے ہیں تو اس سے وہ ہی بچ سکتا ہے جسے اللہ تعالی امن امان دے اوربچاۓ ، اوراللہ تعالی اپنے بندوں کے ظن وگمان کوسچا کرتا اوران کی تمناؤوں کی تکیمل کرتا ہے انہی خائب وخاسر نہیں کرتا ،
اس اللہ سبحانہ وتعالی نے اپنی توحید بیان فرماتے ہوۓ فرمایا جس کا ترجمہ کچھ اس طرح ہے :
{ اورتمہارا معبود اورالہ (برحق) ایک ہی معبود ہے } البقرۃ ( 163 )
اوروہ اللہ سبحانہ وتعالی ہی ہے جومخلوق پر ظلم نہی کرتا اورجواس کے عذاب کامستحق نہیں اسے امن وایمان میں رکھا ہے ۔
جب قیامت کے دن امتوں سے رسولوں کی تبلیغ کے متعلق سوال ہوگا تو اللہ سبحانہ وتعالی مسلمانوں کی تصدیق کرے گا ، اللہ تعالی کا فرمان ہے :
{ اوروہ مومنوں کی بات کا یقین کرتا ہے } التوبۃ 61 ، یعنی ان کی تصدیق کرتا ہے ۔
اور یہ سب اللہ تعالی کی صفات ہیں اس لۓ کہ جس توحید کی دعوت اس نے اپنے بندوں کودی ہے اس کی تصدیق اپنےقول سے کی ہے ، اوروہ مخلوق پر ظلم وزیادتی نہیں کرتا بلکہ جوبھی اس پر ایمان لاۓ اس سے جنت کا وعدہ فرمایا اور جو اس کے ساتھ کفر کرے اس کے ساتھ جہنم اورآگ کا وعدہ کیا ہے اوراللہ تعالی اپنے وعدہ کوپورا کرنےوالا ہے ۔
ہر میل،فیڈبیک،مشورے،تجویز کو قدر کی نظر سے دیکھا جائے گا
صفحہ کی لائن میں تبدیلی نہ کریں ـ