للہ تعالی کے اسم " الواسع " کا معنی کیا ہے ؟
اس کی رحمت ہرچيز کووسیع اوراس کا غناء ہرقسم کے فقر کووسیع ہے ، اللہ تعالی کی عطاء بہت ھی زیادہ ہے جواس سے مانگاجاۓ اسے وسیع ہے ، اور وہ ہرچیزپر محیط ہے جیسا کہ اللہ تعالی کا ارشاد ہے :
{ اس کا علم ہرچيزپر حاوی ہے } طہ ( 98 )
توواسع ایسے معنی کومتضمن ہے جوکہ الغنی میں نہیں پایاجاتا، اس لۓ کہ یہ کہا جاتا ہے : واسع الفضل اس کا فضل بڑا وسیع ہے اور واسع الرحمۃ اس کی رحمت بڑي وسیع ہے ، اوراس کی رحمت ہرچيز کوعام اوراس کے علم نے ہرچیز کواپنے احاطہ میں لیا ہوا ہے ۔
فرمان باری تعالی ہے :
{ اے ہمارے رب تو نے ہرچیزکواپنی رحمت اورعلم سے گھيررکھا ہے } غافر ( 7 )
اوریہ اسم اس یہ اعتراف بھی کرواتا ہے کہ اللہ تعالی کوکوئ چیزبھی عاجز نہیں کرسکتی اورنہ ہی اس پر کوئ چیز مخفی رہ سکتی ہے ، اور وہ اللہ عزوجل کثیر القدرت اور اس کی معلومات بھی بہت زیادہ ہیں ۔
اللہ تعالی بہت واسع صفات و حمد اس کے متعلقات والا ہے ، وہ اس طرح کہ اس کی حمدوثنا کا کوئ شمار نہیں کرسکتا ، بلکہ اس کی حمدوثنا تو ایسے ہی ہے جس طرح اس نے اپنی ثنا بیان کی ہے ، اس کی عظمت وسیع ہے اور رہ واسع فضل و احسان والا ہے اوروہ عظیم کرم سخاوت والا ہے ۔ .
ہر میل،فیڈبیک،مشورے،تجویز کو قدر کی نظر سے دیکھا جائے گا
صفحہ کی لائن میں تبدیلی نہ کریں ـ