سوال نمبر ( 2237 ) جس کا موضوع جمعہ کی رات اجتمائ طور پر سورۃ یس کی تلاوت کرنا " کی طرف اشارہ کرتے ہوۓ ، اس حدیث کا اشارہ کیا گيا ہے جس میں یہ مذکور ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
جس نے کتاب اللہ کا ایک حرف پڑھا اسے ایک نیکی ملے گی اور نیکی دس کے برابر ہے میں یہ نہیں کہتا کہ الم حرف ایک حرف ہے بلکہ الف ایک حرف اور میم ایک حرف اور لام ایک حرف ہے "
تو میں سوال یہ کرنا چاہتا ہوں کہ آیا یہ حدیث قرآن مجید کا ترجمہ پڑھنے والے پر بھی صادق آتی ہے یعنی انگلش وغیرہ میں تا کہ جو کچھ وہ پڑھ رہا ہے اسے سمجھ سکے ؟
اس لیے کہ مسلمان تفسیرقرآن اور ترجمہ پڑھنے پرعنداللہ ماجور ہے ، صرف اتنی بات ہے کہ اس بات کی کوئ دلیل نہیں کہ حدیث مذکورہ والا اجروثواب اسے حاصل ہوتا ہو ، اور اللہ تعالی کا فضل بڑا وسیع ہے ۔
واللہ تعالی اعلم .
ہر میل،فیڈبیک،مشورے،تجویز کو قدر کی نظر سے دیکھا جائے گا
صفحہ کی لائن میں تبدیلی نہ کریں ـ