ٹانگ / پاوں خانہ کعبہ کی طرف کر کے سونا
پاوں خانہ کعبہ کی طرف کر کے سو سکتے ہیں۔
بسم اللہ الحمد للہ و الصلاۃ والسلام علی رسول اللہ امابعد
فالجواب بعون الوھاب
کعبہ کی طرف ٹانگ وغیرہ کرنے میں کوئی شرعی ممانعت نہیں ہے ، جو کوئی اس کو حرام کہتا ہے اس کے ذمہ ہے کہ وہ دلیل دے کیونکہ حرمت ایک حکم شرعی ہے جو بغیر نص کے ثابت نہیں ہوتا
اور یہی فتوی شیخ ابن باز ، شیخ صالح الفوازان اور سعودیہ کی فتوی کمیٹی کا ہے کہ ایسا کرنے میں کوئی شرعی حرج نہیں ہے،
لیکن یہ یاد رہے کہ عرف کا خیال رکھنا چاہیے اگر کسی علاقہ یا جگہ میں اس کو معیوب سمجھا جاتا ہے تو اس سے اجتناب کرنا چاہیے جیسا کہ صحیح بخاری و مسلم کی روایت ہے سیدہ عائشۃ رضی اللہ عنہ فرماتی ہیں نبی ﷺ نے فرمایا
" لَوْلَا حَدَاثَةُ قَوْمِكِ بِالْكُفْرِ لَنَقَضْتُ الْبَيْتَ ، ثُمَّ لَبَنَيْتُهُ عَلَى أَسَاسِ إِبْرَاهِيمَ عَلَيْهِ السَّلَام
اے عائشۃ اگر تیری قوم کا ابھی نیا نیا کفر ترک کرنا نہ ہوتا تو میں کعبہ کو اس کی اصل بنیاد جس پر ابراھیم علیہ السلام نے تعمیر کیا تھا تعمیر کرتا
یعنہ نبی ﷺ نے ایک حکمت کے مد نظر ایسا نہیں کیا اس لئے جو عمل لازم یا سنت نہ ہو اور اس کے کرنے سے انتشار و فتنہ کا خدشہ بھی ہو تو اس کو ترک کرنا چائیے
ھذا ما عند و اللہ اعلم بالصواب
خرابی کی صورت یا تجاویزکے لیے رپورٹ کریں
ہر میل،فیڈبیک،مشورے،تجویز کو قدر کی نظر سے دیکھا جائے گا
صفحہ کی لائن میں تبدیلی نہ کریں ـ