نشہ کا عادی توبہ کرنا چاہتا ہے

میرے بہنوئي کونشہ کرنے کی عادت ہے وہ اسے ترک کرنا چاہتا ہے لیکن عادی ہونے کی بنا پر چھوڑنہیں سکتا ، لیکن الحمدللہ وہ اللہ تعالی سے بھی ڈرتا ہے ، میری بہن یہ جاننا چاہتی ہے کہ اسے کیا کرنا چاہیے ، اس کے تین بیٹے بھی ہیں اوراسے اس بات کا ڈر ہے کہ اگر اس نے خاوند کوچھوڑ دیا تو ہوسکتا ہے اس کا حال اس سے بھی برا ہوجائے اورزيادہ نشہ کرنے لگے یا پھر وہ خود کشی ہی کرلے ؟

الحمدللہ

ہم آپ کی بہن کونصیحت کرتے ہیں کہ وہ آپنے خاوند کے ساتھ ہی رہے اوراسے توبہ کرنے کی طرف راغب کرے اوریہ کوشش کرے کہ وہ نشہ کرنے سے چھٹکارا حاصل کرلے ، اوراپنے خاوند کو ان انسان نما بھیڑیوں کے لیے نہ چھوڑ دے جو اس کی زندگی تباہ کرکے رکھ دیں اسے اپنی بیوی کی اس حالت میں زيادہ ضرورت ہے ۔

اوریہ بھی ضروری ہے کہ آپ ان طبی مراکز سے رابطہ کریں جونشہ کی عادت کے علاج کے لیے مخصوص ہیں ، یہ اس پر کوئي اثر نہیں کرے گا بلکہ اس وقت وہ جس برائي اورشر میں ہے اس سے چھٹکارا پانے میں معاون ثاب ہوگا ۔

تواس لیے آپ کی بہن کے لیے ضروری ہے کہ وہ اس میں تردد کا شکار نہ ہو بلکہ اسے اس طرح کے معاملات کا علاج معالجہ کرنے والے مختص لوگوں سے رابطہ کرنا چاہیے ، اوراس کے ساتھ ساتھ اپنے خاوند کوہیشہ اللہ تعالی کے تقوی اوراس کا خوف یاد دلاتی رہے ، اوراسے اللہ تعالی سے ملاقات اورموت کی بھی یاد دہانی کرائے ۔

اورجس چیز پر اس وقت آپ کا بہنوئي ہے اسے چھوڑنے کی بھی ترغیب دی جائے اوراسے اس بیماری سے شفایابی کی امید اور اس کے رب سے توبہ کی قبولیت کی بھی امید دلا‏ئي جائے ۔

آپ سے گزارش ہے کہ آپ سوال نمبر ( 6540 ) کے جواب کا بھی مراجعہ کریں ، اللہ تعالی ہی توفیق بخشنے والا ہے ۔

واللہ اعلم .

 

خرابی کی صورت یا تجاویزکے لیے رپورٹ کریں

ہر میل،فیڈبیک،مشورے،تجویز کو قدر کی نظر سے دیکھا جائے گا

صفحہ کی لائن میں تبدیلی نہ کریں ـ