عورت اپنے گھرسے باہردعوتی کام کیسے کرے

کیا عورت کے لیے گھرسے باہر دعوتی کام کرنے کی کو‏ئ گنجائش ہے ؟ اوراگرہے تو کس طرح ؟

الحمد للہ:

عورت کےلیے گھراورخاندان میں دعوتی کام کرنے کی گنجائش ہے کہ اپنے خاوند اوراپنے محرموں میں سے مرد و عورتوں کودعوت دے ، اوراسی طرح اس کے لیے یہ بھی گنجائش ہے کہ وہ صرف عورتوں کواپنے گھرسے باہر اسلامی دعوت کا کام کرے ۔ لیکن یہ یاد رکھیں کہ اس دعوت کے لیےکوئ ایسا سفرنہیں ہونا چاہیے جوخاونداوریا پھر محرم کے بغیر ہو اورپھراگر وہ شادی شدہ ہوتوخاوند کی اجازت اورضرورت کے ساتھ ہونی چاہیے ، اوراس سے عورت کےخاندانی حقوق جو کہ اس سے زیادہ واجب ہيں اسے ضائع نہيں ہونا چاہیے .

فتاوی اللجنۃ الدائمۃ ( 12/ 249 - 250 )

 

خرابی کی صورت یا تجاویزکے لیے رپورٹ کریں

ہر میل،فیڈبیک،مشورے،تجویز کو قدر کی نظر سے دیکھا جائے گا

صفحہ کی لائن میں تبدیلی نہ کریں ـ