قربانی تاکیدی سنت اور شعیرہ اسلام | qurbani takeedi sunnat aur Shaeera islam
قربانی عظیم عبادت، تقرب الی اللہ کا ذریعہ، ہمارے جد امجد ابراہیم علیہ السلام کی عظیم سنت اور شعائر اسلام میں سے ہے اسی اہمیت کے پیش نظر تنگ دستی کے عالم میں بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے زندگی میں اسے کبھی ترک نہیں فرمایا اس لیے ہر مسلمان چاہے مال دار ہو یا نادار، چاہیے کہ حتی الوسع اس شعیرہ کو بجا لانے کی کوشش کرے۔
قربانی گو شعیرہ اسلام ہے لیکن شعیرہ ہونا اس کے وجوب کو لازم نہیں کیونکہ شریعت میں بہت سے اعمال ایسے ہیں جو شعائر میں سے ہیں لیکن وہ فرض یا واجب نہیں البتہ ان کا بلکلیہ ترک کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا ۔