نرسوں کو رحمت کے فرشتے کی صفت دینے کا حکم

 

ہم بہت سے عام لوگوں سے سنتے اور کتابوں میں پڑھتے بھی ہیں اور شاعر لوگ اپنے شعروں میں نرسوں کو اس صفت سے نوازتے ہیں کہ وہ رحمت کے فرشتے ہیں تو کیا یہ جائز ہے ؟

الحمدللہ

اس وصف کا نرسوں پر اطلاق جائز نہیں ہے کیونکہ فرشتے مذکر ہیں مونث نہیں اور اللہ تعالی نے مشرکوں کے اس قول کا انکار کیا ہے جس میں وہ انہیں مونث قرار دیتے تھے ۔

اور پھر رحمت کے فرشتوں کی کچھ خاص صفات ہیں جو کہ نرسوں پر فٹ ہی نہیں ہوتیں اور پھر نرسوں میں اچھی بھی اور بری بھی ہوتی ہیں ۔ لہذا انہیں اس صفت سے نوازتا نہیں ہے ۔

اور اللہ تعالی ہی توفیق بخشنے والا ہے ۔.

دیکھیں کتاب : مجموع فتاوی مقالات متنوعہ جلد 8 صفحہ نمبر 423
تالیف : فضیلۃ الشیخ علامہ عبدالعزیز بن عبداللہ بن باز رحمہ

 

 

خرابی کی صورت یا تجاویزکے لیے رپورٹ کریں

ہر میل،فیڈبیک،مشورے،تجویز کو قدر کی نظر سے دیکھا جائے گا

صفحہ کی لائن میں تبدیلی نہ کریں ـ