یعقوب علیہ السلام کی آخری وصیت اور قرآن مجید میں صحف ابراہیم کے مقامات اور وہ شہر جس میں مسلمان کا تناسب سب سے زیادہ ہے اور وہ کیسے مسلمان ہوئے

 

 

 

 

 

 

 

1- یعقوب علیہ السلام کی موت سے پہلے اپنی اولاد کو آخری وصیت کیا تھی ؟
2- ابراہیم علیہ السلام پر نازل کردہ صحف تو ضائع ہو چکے لیکن ان کا ذکر قرآن کریم میں ایک سے زیادہ مقام پر ہے ؟ ان میں سے دو مقام ذکر کر دیں ؟3-وہ کونسا ایسا شہر ہے جس میں مسلمانوں کی تعداد نسبتا زیادہ ہے ؟ اور اس شہر کے لوگ مسلمان کیسے ہوئے؟

الحمد للہ :

1- قرآن کریم میں یہ موجود ہے کہ یعقوب علیہ السلا نے اپنی اولاد کو وصیت کرتے ہوئےفرمایا :

تم میرے بعد کس کی عبادت کرو گے ) تو انہوں نے جواب میں کہا : ( آپ کے معبود کی اور آپ کے آباء اجداد ابراہیم اور اسماعیل اور اسحاق علیہم السلام کے معبود کی جو معبود ایک ہی ہے اور ہم اسی کے فرمانبردار رہیں گے ) البقرہ / 133

2- صحف ابراہیم کا ذکر سور‏ۃ الاعلی آیت نمبر 9 ( ابراہیم اور موسی کے صحیفے )

اور سورۃ النجم آیت نمبر 37 (کیا اسے اس چیز کی خبر دی گئي جو موسی (علیہ السلام) کے اور وفادار ابراہیم (علیہ السلام) کے صحیفوں میں تھا)

3- افریقا میں مسلمانوں کا سب سے بڑا شہر ناجیریا ہے ۔

اور ایشیا میں انڈونیشیا ہے جیسے کہ معلوم ہے کہ حضرمی مسلمان تاجروں کے میل جول سے انڈونیشیا میں اسلام پھیلا اور وہ لوگ مسلمان ہوئے۔

شائد کہ سائل کا مطلب یہی تھا اگرچہ سوال دقیق نہیں ۔

واللہ اعلم .

الشیخ محمد صالح المنجد

 

 

 

 

 

 

 

 

خرابی کی صورت یا تجاویزکے لیے رپورٹ کریں

ہر میل،فیڈبیک،مشورے،تجویز کو قدر کی نظر سے دیکھا جائے گا

صفحہ کی لائن میں تبدیلی نہ کریں ـ