میں بے مشکوۃ میں حدیث پڑھی ہے کہ امت کے 70 ہزار لوگ دجال کی اطاعت کریں گے۔ جن کے سروں پر سبز رنگ کی چادریں ہوں گی، کیا یہ صحیح ہے ؟
س: میں بے مشکوۃ میں حدیث پڑھی ہے کہ امت کے 70 ہزار لوگ دجال کی اطاعت کریں گے۔ جن کے سروں پر سبز رنگ کی چادریں ہوں گی، کیا یہ صحیح ہے ؟
جس روایت کے بارے میں آپ نے دریافت کیا ہے وہ صحیح مسلم (۷۳۹۲)2944میں موجود ہے
انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
''يتبع الدجال من يهود اصبهان سبعون الفا عليهم الطيالسة''
اصبہان کے یہود میں سے ستر ہزار ایسے افراد دجال کی پیروی کریں گے ،جن پر سبز رنگ چادریں ہوں گی۔
اور یہ روایت مشکاۃ المصابیح میں 5478 نمبر پر ہے۔
اکثر مترجمین نے (الطيالسة) کا ترجمہ سیاہ چادر کیا ہے ، جبکہ عربی -اردو کی معروف لغت القاموس الوحید(صفحۃ نمبر ۱۰۰۶) میں لکھا ہے
(الطیلس و الطیلسان سبز رنگ کی شال جو مشائخ کندھوں پر ڈالتے یا ارڑھتے ہیں، ج طیالس و طیالسۃ)
اس بارہ میں ایک اور روایت بھی ہے
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے فرماتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا:
'' يتبع الدجال من أمتي سبعون ألفا عليهم السيجان ''
میری امت میں سے ستر ہزار ایسے افراد دجال کی پیروی کریں گے،جن پر سبز چادریں ہوں گی ۔(مصنف عبد الرزاق: 20825،شرح السنۃ:7/375،سلسلۃ الاحادیث الضعیفہ: 6088)
لیکن اس کی سند سخت ضعیف ہے ، اس روایت کا راوی ابو ھارون عمارۃ بن جوین متروک راوی ہے ، امام ابن حجر اس کے بارے میں کہتے ہیں (متروک ، ومنھم من کذبہ) تقریب التھذیب : 4840
خلاصہ یہ کہ اس بارے میں صحیح مسلم والی روایت ثابت ہے ، اس لئے اس رنگ کی چادر وغیرہ سے اجتناب کرنا چائیے۔
واللہ اعلم بالصواب
خرابی کی صورت یا تجاویزکے لیے رپورٹ کریں
ہر میل،فیڈبیک،مشورے،تجویز کو قدر کی نظر سے دیکھا جائے گا
صفحہ کی لائن میں تبدیلی نہ کریں ـ