دوران وضو داڑھی کا خلال کیسے کیا جائے؟

سوال: دوران وضو داڑھی کا خلال کیسے کیا جائے؟

الجواب بعون الوھاب
دوران وضو داڑھی کا خلال کرنا نبی ﷺ کی سنت ہے جیسا کہ عثمان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں 
«أن النبي صلى الله عليه وسلم كان يخلل لحيته» (نبی ﷺ اپنی داڑھی کا خلال کیا کرتے تھے)(اخرجہ الترمذی :۳۱ ، بسند حسن )
 
اور بعض روایات (ابن خزیمۃ ۱۵۱،ابن حبان ۱۰۸۱، ابن الجارود ۷۲ عن شقیق بن سلمۃ) میں ہے کہ عثمان رضی اللہ عنہ نے وضو کیا اور اس میں داڑھی کا خلال بھی کیا اور پھر فرمایا «هكذا رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم فعله» (میں نے اسی طرح رسول اللہ ﷺ کو کرتے دیکھا ہے)
 
لیکن خلال کرنے کی کیفیت کا ذکرصحیح حدیث میں  نہیں ہے ، کسی بھی طریقہ سے خلال کر لیا جائے درست ہے ،چلو میں پانی لے کر ٹھوڑی اور اس کے اطراف میں پانے پھنچا دیں یہ بھ درست ہے مقصد اچھی طرح چھرہ دھونا اور داڑھی کو تر کرنا ہے 
واللہ اعلم بالصواب

 

خرابی کی صورت یا تجاویزکے لیے رپورٹ کریں

ہر میل،فیڈبیک،مشورے،تجویز کو قدر کی نظر سے دیکھا جائے گا

صفحہ کی لائن میں تبدیلی نہ کریں ـ