حجراسود کے پاس کھڑے ہوکرطواف میں تعطل پیدا کرنا

 بعض حجاج کرام جب ابتدائے طواف کی علامت والی لائن پرپہنچتے ہیں تووہ بہت دیرتک کھڑے رہتے ہیں اوراپنے طواف کرنے والے بھائیوں پرتنگی کرتے اورانہيں تکلیف سے دوچار کرتے ہیں ، تواس لائن پردیر تک کھڑا ہونےاوردعا کرنے کا حکم کیا ہے ؟


الحمد للہ

یہ سوال فضیلۃ الشيخ محمدابن عثيمین رحمہ اللہ تعالی کے سامنے پیش کیا گيا توان کا جواب تھا :

"اس لائن پربہت دیرتک کھڑا ہونا صحیح نہیں ، بلکہ انسان کوچاہیے کہ وہ حجراسود کی جانب رخ کرکے اس کی جانب اشارہ کرکے اللہ اکبر کہے اوروہاں سے چل دے ، یہ ایسی جگہ نہیں جہاں زيادہ دیر تک کھڑا ہوا جائے ، لیکن میں دیکھتا ہوں کہ کچھ لوگ وہاں کھڑے ہو کریہ کہتے ہيں :

"میں اللہ تعالی کے لیے طواف کے ساتھ چکروں کی نیت کرتا ہوں عمرے کا طواف یا نفلی" یااس سے ملتا جلتا کچھ اورکہتے ہيں اوریہ نیت میں غلطى ہے ، کیونکہ عبادات میں نیت کے الفاظ کی ادائيگى بدعت ہے جس کا نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئى ثبوت نہيں ملتا ، اورنہ ہی صحابہ کرام میں سے کسی ایک نے ایسا کیا ہے ، لہذا آپ عبادت تواللہ تعالی کے لیے کر رہے ہیں اوروہ آپ کی نیت کوجانتا ہے اس لیے اسے بلند آواز سےکرنے کی کوئى ضرورت نہيں ہے "انتہی .
کتاب: "دلیل الاخطاء التی یقع فیھا الحاج والمعتمر "سے لیا گیا ۔

خرابی کی صورت یا تجاویزکے لیے رپورٹ کریں

ہر میل،فیڈبیک،مشورے،تجویز کو قدر کی نظر سے دیکھا جائے گا

صفحہ کی لائن میں تبدیلی نہ کریں ـ