سیوطی کون ہے

 

 

 

سیوطی کون ہے ؟
اورکیا یہ صحیح ہے کہ تسبیح کا استعمال انگلیوں سے افضل ہے ؟

الحمد للہ
سیوطی : وہ حافظ عبدالرحمن بن الکمال ابی بکر بن محمد بن سابق الدین بن الفخر بن عثمان السیوطی رحمہ اللہ تعالی ہیں ۔

ان کا لقب جلال الدین ، اورکنیت ابوالفضل ہے وہ ( 849 ) ھجری میں یتیمی کی حالت میں پیدا ہوۓ ، اورآٹھ سال کی عمر سے پہلے ہی قرآن مجید حفظ کرلیا ، اورصغرسنی میں ہی علم سے شغف اختیارکیا اوراس کے حصول کے لیے بہت سے سفر کیے ، ان کے رحلات علم میں ، بلاد شام ، حجاز ، ھند ، اورمغرب شامل ہيں ۔

سیوطی رحمہ اللہ تعالی کی کئ ایک فنون میں بہت سی مؤلفات ہیں ، انہوں نے تفسیر ، حدیث ، فقہ ، سیرت وتاريخ میں کتب تصنیف کیں ، اوراپنی زندگی جمع وتالیف میں بسر کی ، کثرت جمع کی بناء پر ان کی تالیفات میں صحیح اورضعیف اورموضوع ، اوراسی طرح حق وباطل سب کچھ پایا جاتا ہے ۔

کہا جاتا ہے کہ ان تالیفات میں تقریبا 600 کتب ہيں ۔

علامہ سیوطی رحمہ اللہ تعالی کی وفات 911 ھجری میں ہوئ اللہ تعالی ان پررحم فرماۓ‌ ۔

اورتسبیح استعمال کرنے کے بارہ میں آپ سوال نمبر ( 3009 ) کا مراجعہ کریں ۔

واللہ اعلم  .

الشیخ محمد صالح المنجد

 

 

 

 

خرابی کی صورت یا تجاویزکے لیے رپورٹ کریں

ہر میل،فیڈبیک،مشورے،تجویز کو قدر کی نظر سے دیکھا جائے گا

صفحہ کی لائن میں تبدیلی نہ کریں ـ