عیسی بن مریم علیہ السلام کوباپ کے بغیرپیداکرنے میں اللہ تعالی کی حکمت

اس میں کیا حکمت ہے کہ اللہ تعالی نے عیسی علیہ السلام کوبغیر باپ کے پیدا فرمایا ؟

الحمد للہ
شيخ شنقیطی رحمہ اللہ تعالی کا کہنا ہے :

عیسی علیہ السلام کوبغیرخاوند عورت سے پیداکرنے کی حکمتوں میں سے ایک حکمت یہ بھی ہے تا کہ اللہ تعالی اسے لوگوں کے لیے نشانی یعنی اپنی قدرت کاملہ کی علامت بناۓ اوریہ کہ وہ جوچاہے اور جس طرح چاہے پیدا کرسکتا ہے ، اگر چاہے تومرد کے بغیر صرف عورت سےہی پیدا فرمادے جیسا کہ عیسی علیہ السلام کے ساتھ کیا ۔

اوراگر چاہے تواللہ تعالی عورت کے بغیر صرف مرد سے ہی پیدا فرما دے جیسا کہ حواء کوآدم علیہ السلام سے پیدا فرمایا جس کی نص اللہ تعالی کا یہ فرمان ہے :

{ اور اس سے اس کی بیوی کوپیدافرمایا } النساء ( 1 )

یعنی اس نفس جو کہ آدم علیہ السلام ہیں سے اس کی زوجہ حواء کو پیدا فرمایا ۔

اور اگر اللہ تعالی چاہے تومرد وعورت کے بغیر بھی پیدا کردے جیسا کہ آدم علیہ السلام کوپیدا فرمایا ، اور اگر چاہے تومرد و عورت دونوں سے پیدا فرماۓ جیسا کہ سب بنی آدم پیدا کیے ہیں ۔ .

دیکھیں اضواء البیان للشنقیطی ( 4 / 259 )

 

خرابی کی صورت یا تجاویزکے لیے رپورٹ کریں

ہر میل،فیڈبیک،مشورے،تجویز کو قدر کی نظر سے دیکھا جائے گا

صفحہ کی لائن میں تبدیلی نہ کریں ـ