ارکان اسلام سے متعلق اہم فتاوے

bookTittleImage

تفصیل کتاب


کتاب کا نام:ارکان اسلام سے متعلق اہم فتاوے
مصنف :  عبد العزیز بن عبد اللہ بن باز
ناشر:  المکتبۃ التعاونی للدعوۃ والارشاد
مترجم:  ابو المکرم عبد الجلیل
صفحات:  265
Click on image to Enlarge

فہرست 


فہرست موضوعات     (ارکان اسلام سے متعلق اہم فتاوےٰ)

   

سوال:                                                                                      عقیدہ

 

صفحہ

بعض اسلامی معاشرے میں بہت سی خلاف ورزیاں پائی جاتی ہیں، جن میں سے  بعض کا تعلق تو قبروں سے ہے اور بعض کا تعلق حلف، قسم اور نذر وغیرہ سے ہے، اور چونکہ ان میں سے بعض شرک اکبر کے قبیل سے ہوتی ہیں اور بعض اس سے ہلکی ہوتی ہیں، اس لیے ان کے احکام بھی ایک دوسرے سے مختلف ہوسکتے ہیں، اس لئے بہتر ہوگا کہ آپ مذکورہ مسائل کے احکام تفصیل سے بیان فرمادیں؟

 

9

بعض لوگ نبی پر ایمان اور آپ کی محبت و اطاعت کے وسیلہ کے درمیان اور آپ کی ذات اورجاہ و مرتبہ کے وسیلہ کے درمیان فرق نہیں کرتے، جبکہ بعض لوگ آپ کی زندگی میں آپ کی دعا کا وسیلہ لینے کے درمیان اور آپ کی وفات کے بعد آپ سے دعا طلب کرنے کے درمیان خلط ملط کردیتے ہیں، جس کے نتیجے میں مشروع وسیلہ اور ممنوع وسیلہ کے درمیان تمیز مشکل ہوجاتی ہے، کیا اس سلسلہ میں کوئی تفصیل ہے جس سے یہ اشکال دور ہوجائے؟

 

20

دیکھا جاتا ہے کہ بہت سے لوگ کلمہ لا الٰہ الا اللہ کے معنی و مفہوم سے ناواقف ہوتے ہیں، جس کے نتیجہ میں ان سے ایسے ایسے اقوال و افعال سرزد ہوجاتے ہیں جو کلمہ کے سراسر منافی یااس میں نقص کاسبب ہوتے ہیں، سوال یہ ہے کہ لا الٰہ الا اللہ کا صحیح مفہوم نیز اس کے تقاضے اور اس کی شرطیں کیا ہیں؟

 

26

موجودہ دور میں اللہ کے وجود اور اس کی ربوبیت کو ثابت کرنے کے لیے مقالات،تالیفات اور محاضرات کا کثرت سے اہتمام کیا جاتا ہے، مگر توحید الوہیت کے اثبات کے لیے اس سے استدلال نہیں کیا جاتا، جس کے نتیجہ میں لوگوں کے درمیان توحید الوہیت سے ناواقف اور اس سلسلہ میں سستی و کاہلی پائی جاتی ہے، اس لیے بہتر ہوگا کہ آپ توحید الوہیت کی اہمیت پر روشنی ڈال دیں؟

 

35

بعض لوگ علماء اور صالحین او ران کے آثار سے تبرک چاہنے کو جائز سمجھتے ہیں، اس کا کیا حکم ہے؟ اور کیا نبی سے آپ کی وفات کے بعد تبرک حاصل کیا جاسکتا ہے؟ نیز نبی کی برکت کا وسیلہ لینا کیسا ہے؟

 

41

بہت سے عوام عقیدہ توحید سے متعلق بڑی بڑی غلطیاں کربیٹھتے ہیں، ایسے لوگوں کا کیا حکم ہے؟ اور کیاوہ اپنی جہالت کی وجہ سے معذور سمجھے جائیں گے؟ نیز ان سے شادی بیاہ کرنے او ران کا ذبیحہ کھانے کا کیا حکم ہے؟ او رکیا مکہ مکرمہ میں ان کا داخل ہونا درست ہے؟

 

44

بہت سے اسلامی معاشرے میں دین کے ظاہری شعار مثلاً داڑھی بڑھانے اور لباس کو ٹخنوں سے اوپر رکھنے وغیرہ کا مذاق اُڑایا جاتا ہے، کیا دین کے ساتھ اس طرح کا مذاق کرنےسے انسان ملت اسلامیہ سے خارج ہوجاتا ہے؟

 

48

عقیدہ کے موضوع پر آپ کن کتابوں کے مطالعہ کی نصیحت فرماتے ہیں۔؟

 

49

بعض مسلم معاشرے میں لوگ مذاق کے طور پرایسے الفاظ بول جاتے ہیں جن میں کفر یا فسق پایا جاتا ہے، اس لیے بہتر ہوگا کہ آپ اس مسئلہ پر روشنی ڈال دیں، نیز یہ بیان کردیں کہ اہل علم اور دعاۃ کا اس سلسلہ میں کیا رویہ ہونا چاہیے؟

 

53

بسا اوقات انسان کے دل میں خصوصاً توحید او رایمان سے متعلق بُرے خیالات اور وسوسے کھٹکتے ہیں، تو کیا اس پر اس کی گرفت ہوگی؟

 

55

بعض طالب علم اپنے اجتہاد سے ایسی چیز کی مخالفت کربیٹھتے ہیں جو دین میں بدیہی طور پر معلوم ہے، تو کیا جو چیز دین میں بدیہی طور پر معلوم ہو اس میں اجتہاد ممکن ہے؟

 

56

جو شخص اللہ کو یا اس کے رسولؐ کوبُرا بھلا کہے یا ان کی توہین و تنقیص کرے اس کا کیا حکم ہے؟ اور جو شخص اللہ کی واجب کی ہوئی کسی چیز کا انکار کرے یا اللہ کی حرام کی ہوئی کسی چیز کو حلال سمجھے اس کا کیا حکم ہے؟

 

57

موجودہ دور میں جادو کا استعمال اور جادو گراں کے پاس آنا جانا کثرت سے ہورہاہے، اس کا کیا حکم ہے؟ اور سحر زدہ شخص کے علاج کا جائز طریقہ کیا ہے۔؟

 

59

اس دور میں نفاق او رمنافقین کا کافی زور و شور ہے، نیز اسلام اور مسلمانوں کی مخالفت میں ان کے متعدد وساول ہیں،اس لیے بہتر ہوگاکہ آپ منافقین کے اوصاف، نفاق کے اقسام او راس کے خطرات پر روشنی ڈال دیں؟

 

65

نماز

   

بعض مقامات پر لمبی مدت تک کبھی لگاتار دن او رکبھی لگا تار رات ہی رہتی ہے، اور کہیں رات اور دن اتنے چھوٹے ہوتے ہیں کہ پانچوں نمازوں کے اوقات کے لیے کافی ہی نہیں ہوتے، ایسے ملکوں کے باشندے نماز کس طرح ادا کریں؟

 

71

بعض لوگ فرض نمازیں اور خصوصاً ایام حج میں بحالت احرام کندھے کھول کر پڑھتے ہیں، ایسا کرنا کہاں تک درست ہے؟

 

71

بعض لوگ نماز فجر اتنی تاخیر سے پڑھتے ہیں کہ بالکل اجالا ہوجاتا ہے، اور دلیل میں یہ حدیث پیش کرتے ہیں کہ ’’نماز فجر اجالا ہوجانے پر پڑھو، یہ اجر عظیم کا باعث ہے‘‘ کیا یہ حدیث صحیح ہے؟ نیز اس حدیث کے درمیان جس میں اوّل وقت میں نماز پڑھنے کا حکم ہے، تطبیق کی کیا صورت ہوگی؟

 

72

دیکھاجاتا ہےکہ بعض لوگ قمیص چھوٹی اورپاجامے لمبے رکھتے ہیں، اس بارے میں آپکا کیا خیال ہے

 

73

اگر پتہ چل جائے کہ تلاش و جستجو کے بعد بھی نماز غیر قبلہ کی جانب پڑھی گئی ہے تو ایسی نماز کا کیا حکم ہے؟ نیز یہی مسئلہ اگر مسلم ملک میں یا کافر ملک میں یا صحراء میں پیش آجائے تو کیا ہر ایک کا حکم جدا جدا ہے؟

 

74

بہت سے لوگ نماز شروع کرتے وقت زبان سے نیت کرتے ہیں، اس کا کیا حکم ہے؟ اور کیا شریعت میں اس کی کوئی اصل ہے؟

 

74

بعض لوگ حطیم میں نماز پڑھنے کے لیے کافی بھیڑ بھاڑ کرتے ہیں، سوال یہ ہے کہ حطیم میں نماز پڑھنا کیسا ہے؟ اور کیااس کی کوئی فضیلت ہے؟

 

75

بعض عورتیں حیض اور استحاضہ کے درمیان فرق نہیں کرتیں، چنانچہ بسا اوقات استحاضہ کی وجہ سے لگاتار خون جاری رہتا ہے او رجب تک خون بند نہیں ہوجاتا وہ نماز نہیں پڑھتیں، اس سلسلے میں شریعت کا کیا حکم ہے؟

 

76

ایک شخص کی ظہر کی نمازفوت ہوگئی او راسے اس وقت یاد آیا جب عصر کے لیےاقامت ہوچکی، کیا وہ عصر کی نیت سے جماعت میں شامل ہو یاظہر کی نیت سے؟ یا پہلے تنہا ظہر پڑھے پھر عصر پڑھے؟ نیز فقہاء کے اس قول کا کیا مطلب ہے کہ موجودہ نماز کے فوت ہونے کا اندیشہ ہو تو ترتیب ساقط ہوجاتی ہے؟

 

77

بہت سی عورتیں لاپرواہی سے نماز میں اپنے دونوں بازو یا ان کا کچھ حصہ، اور کبھی پاؤں او رپنڈلی کا کچھ حصہ کھلا رکھتی ہیں، کیاایسی حالت میں ان کی نماز درست ہے؟

 

78

عورت اگر عصر یا عشاء کے وقت حیض سے پاک ہو تو کیااسے عصر کے ساتھ ظہر اور عشاء کے ساتھ مغرب کی نماز بھی پڑھنی ہوگی؟

 

79

جس مسجد کے اندر یااس کے صحن میں یاقبلہ کی جانب کوئی قبر ہو اس میں نماز پڑھنا کیسا ہے؟

 

80

بہت سے مزدور ظہر اور عصر کی نمازیں مؤخر کرکے رات میں پڑھتے ہیں،اور یہ  عذر پیش کرتے ہیں کہ وہ کام میں مشغول تھے یا ان کے کپڑےناپاک او رمیلے تھے، آپ انہیں اس سلسلہ میں کیا نصیحت فرماتے ہیں؟

 

81

جو شخص نماز سے سلام پھیرنے کے بعد اپنے کپڑوں میں نجاست پائے تو کیا اسے نماز دہرانی ہوگی؟

 

81

موجودہ دور میں بہت سے لوگ نماز کی ادائیگی میں سستی برتتے ہیں اور بعض تو ایسے ہیں جو بالکل پڑھتے ہی نہیں، ایسے لوگوں کے بارے میں شریعت کا کیا حکم ہے؟ نیز ان لوگوں کے تعلق سے ایک مسلمان پر کیا ذمہ داری عائد ہوتی ہے؟

 

83

بعض لوگ گاڑی وغیرہ کے حادثہ سےدوچار ہونے کے سبب چند دنوں کے لیے دماغی توازن کھو بیٹھتے ہیں یا ان پربیہوشی طاری رہتی ہے، کیا ہوش و حواس درست ہوجانے کے بعد ایسے لوگوں پر فوت شدہ نمازئں کی قضا واجب ہے۔؟

 

88

بہت سے مریض نماز کی ادائیگی میں سستی برتتے اور کہتے ہیں کہ شفایاب ہونے کے بعد قضاکرلیں گے، او ربعض پاکی و طہارت پر قادر نہ ہونے کا بہانہ بناتے ہیں، ایسے لوگوں کو آپ کیا نصیحت فرماتے ہیں؟

 

89

ایک شخص نے جان بوجھ کر ایک یا ایک سے زیادہ وقت کی نمازیں چھوڑ دیں، مگر بعد میں اس نے اللہ کی توفیق سے سچی توبہ کرلی، کیا وہ چھوڑی ہوئی نمازئں کی قضا کرے؟

 

90

بعض لوگ کہتے ہیں کہ اگر اوّل وقت پر اذان نہیں دی گئی تو بعد میں اذان دینے کی کوئی ضرورت نہیں، اس بارے میں آپ کی کیارائے ہے؟ اور کیاصحراء و بیابان میں تنہا شخص کے لیے اذان دینا مشروع ہے؟

 

91

کیا صرف عورتوں کے لیے خواہ وہ سفر میں ہوں یا حضر میں، تنہا یا باجماعت نماز پڑھنے کے لیے اذان اور اقامت مشروع ہے؟

 

92

کسی تنہا شخص نے یا کسی جماعت نے بھول کر بلا اقامت نماز پڑھ لی، تو کیا اس سے نماز متاثر ہوگی؟

 

93

فجر کی اذان میں ’’الصلوٰۃ خیر من النوم‘‘ کہنے کی کیا دلیل ہے؟ نیز بعض لوگ اذان میں’’ حی علی خیر العمل‘‘ کا اضافہ کرتے ہیں، کیا شریعت میں اس کی کوئی اصل ہے؟

 

93

حدیث میں وارد ہے کہ نماز کسوف کے لیے ’’الصلاۃ جامعہ‘‘ کہہ کر منادی کی جائے، کیا یہ کلمہ ایک بار کہا جائے یا بار بار کہنا مشروع ہے؟ اور اگر تکرار مشروع ہے تو اس کی کیا حد ہے؟

 

94

بہت سے لوگ سترہ کے معاملہ میں شدت برتتے ہیں، جبکہ بعض لوگ ان کے برعکس سستی برتتے ہیں، اس سلسلہ میں حق بات کیا ہے؟ اور اگر سترہ رکھنے کے لیے کوئی چیز نہ ملے تو کیا لکیر سترہ کے قائم مقام ہوسکتی ہے؟ اور کیا شریعت میں اس کی کوئی دلیل ہے؟

 

95

بہت سے لوگوں کو دیکھا جاتا ہے کہ نماز میں بحالت قیام اپنے ہاتھوں کو ناف کے نیچے باندھتے ہیں اور بعض لوگ سینے کے اوپر رکھتے ہیں اور ناف کے نیچے باندھنے والوں پر سخت نکیر کرتے ہیں، اور بعض داڑھی کے نیچے  باندھتے ہیں، اور بعض سرے سے باندھتے ہی نہیں، تو اس مسئلہ میں صحیح کیا ہے؟

 

97

بہت سے لوگ جلسہ استراحت کا اہتمام کرتے ہیں اور اگر کسی نے  نہیں کیا تو اس پر اعتراض کرتے ہیں، تو اس کا کیا حکم ہے؟ اور کیا یہ  منفرد کی طرح امام اور مقتدی کے لیے بھی مشروع ہے؟

 

97

ہوائی جہاز میں نماز ادا کرنے کا طریقہ کیا ہے؟ اور کیا جہاز میں اوّل وقت پر نماز پڑھنا افضل ہے یا ہوائی اڈہ پر پہنچنے کا انتظار کرنا، اگر نماز کے آخر وقت میں جہاز کے پہنچنے کی امیدہو؟

 

98

بہت سے لوگ نماز میں بکثرت لغو کام اور حرکتیں کرتے رہتے ہیں ، تو کیا نماز کے باطل ہونے کے لیے حرکت کی کوئی حد متعین ہے؟ اور بعض لوگ لگاتار تین حرکت کرنے سے نماز کو باطل قرار دیتے ہیں ، تو کیا اس تحدید کی کوئی اصل ہے؟

 

99

سجدہ میںجاتے وقت پہلے دونوں ہاتھوں کا زمین پر رکھنا افضل ہے یا گھٹنوں کا؟ نیز اس مسئلہ میں وارد دونوں حدیثوں کے درمیان تطبیق کی کیا صورت ہے؟

 

100

نماز میں کھکھارنے ، پھونکنے اور رونے کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ اور کیا ان چیزوں سے نماز باطل ہوجائے گی؟

 

102

نمازی کے آگے سے گزرنے کا کیا حکم ہے؟ اور کیا اس سلسلہ میں حرم شریف کا حکم دوسری مسجدوں سے مختلف ہے؟ اور قطع صلاۃ کا کیا مطلب ہے؟ نیز نمازی کے آگے سے کالا کتا یا عورت یا گدھا گزر جائے تو کیا اسے نماز لوٹانا ہوگی؟

 

102

فرض نماز کے بعد ہاتھ اٹھا کر دعا مانگنے کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ اور کیا اس سلسلہ میں فرض نماز کے درمیان اور نفل نماز کے درمیان کوئی فرق ہے؟

 

104

ہم نے بعض لوگوں کو یہ کہتے ہوئے سنا ہے کہ نماز کے بعد پیشانی پر لگی ہوئی مٹی کا جھاڑنا مکروہ ہے، کیا اس بات کی کوئی دلیل ہے؟

 

107

فرض نماز سے سلام پھیرنے کے بعد مصافحہ کرنے کا کیا حکم ہے؟ کیا اس سلسلہ میں فرض نماز کے اور نفل نماز کے درمیان کوئی فرق ہے؟

 

107

فرض نماز کے بعد سنت پڑھنے کے لیے جگہ بدلنے کا کیا حکم ہے؟ کیا ا س کے مستحب ہونے کی کوئی دلیل ہے؟

 

109

فجر اور مغرب کی نمازوں کے بعد ’’لا الٰہ الا اللہ، وحدہ لا شریک لہ، لہ الملک ولہ الحمد،یحیی و یمیت، وھو علی کل شئ قدیر‘‘ کو دس دس بار پڑھنے کی ترغیب آئی ہے، کیا اس سلسلہ میں وارد حدیثیں صحیح ہیں؟

 

109

موجود دور میں بہت سے مسلمان جماعت کے ساتھ نماز ادا کرنے میں سستی برتتے ہیں اور دلیل میں یہ کہتے ہیں کہ بعض علماء جماعت کے وجوب کے قائل نہیں، سوال یہ ہے کہ نماز باجماعت کا حکم کیا ہے؟ او رایسے لوگوں کو آپ کیا نصیحت فرماتے ہیں؟

 

111

امام کے پیچھے قرأت کرنے کے سلسلہ میں علماء کی رائیں مختلف ہیں، اس سلسلہ میں صحیح کیا ہے؟ اور کیا مقتدی کے لیے سورہ فاتحہ پڑھنا واجب ہے؟ اور اگر امام قرأت کے دوران سکتوں کا اہتمام نہ کرے تو پھر مقتدی سورہ فاتحہ کب پڑھے گا؟ اور کیا امام کے لیے سورہ فاتحہ سے فارغ ہونے کے بعد سکتہ کرنا مشروع ہے تاکہ مقتدی سورہ فاتحہ پڑھ لیں؟

 

114

صحیح حدیث میں پیاز یا لہسن یا گند نہ کھا کر مسجد آنے سے روکا گیا ہے،کیا اس حکم میں عام حرام و بدبودار چیزیں مثلاً بیڑی سگریٹ وغیرہ بھی  داخل ہیں؟ او رکیا اس کا مطلب یہ ہے کہ جس نے ان میں سے کوئی چیز استعمال کرلی وہ جماعت سے پیچھے رہنے میں معذور رہے؟

 

116

صف کی ابتدا دائیں جانب سے کی جائے یا امام کے پیچھے سے؟ اور کیا دائیں اور بائیں دونوں جانب سے صف کا اس طرح برابر ہونا ضروری ہے کہ اس کے لیے یہ کہا جائے کہ صفیں برابر کرلو، جیسا کہ بہت سے ائمہ کرتے ہیں؟

 

117

متنفّل کے پیچھے مفترض کی نماز کا کیا حکم ہے؟

 

118

صف کے پیچھے اکیلے کھڑے ہوکر نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے؟ اور اگر کوئی شخص مسجد میں داخل ہو اور جگہ نہ پائے تو کیا کرے؟ اور کیا نابالغ بچہ کے ساتھ وہ صف بنا سکتا ہے؟

 

119

کیا امام کے لیے امامت کی نیت کرناشرط ہے؟ اور اگر کوئی شخص مسجد آئے اور کسی کو نماز پڑھتا ہوا پائے تو کیا وہ اس کے ساتھ شامل ہوجائے؟ او رکیا مسبوق کی اقتدا میں نماز پڑھنا درست ہے؟

 

121

مسبوق نے جو رکعتیں امام کے ساتھ پائی ہیں کیا یہ اس کی پہلی شمار کی جائیں گی یا آخری؟

 

122

جمعہ کے دن بعض مسجدوں میں اتنی بھیڑ ہوتی ہے کہ کچھ لوگ امام کی اقتدا میں راستوں اور سڑکوں پر نماز پڑھتے ہیں، اس سلسلہ میں آپ کی کیا رائے ہے؟

 

124

اگر کوئی شخص امام کو رکوع کی حالت میں پائے تو اس وقت اس کے لیے کیا مشروع ہے؟ کیا رکعت پانے کے لیے امام کے رکوع سے اٹھنے سے پہلے اس کے لیے ’’سبحان ربی العظیم‘‘ کہنا شرط ہے؟

 

124

بعض ائمہ مسجد میں داخل ہونے والے کے رکعت پالینے کا انتظار کرتے ہیں، جبکہ بعض یہ کہتے ہیں کہ انتظار مشروع نہیں، اس مسئلہ میں صحیح کیا ہے؟

 

125

جب کوئی شخص دو یا دو سے زیادہ بچوں کی امامت کرے تو کیا انہیں اپنے پیچھے کھڑا کرے یا اپنے دائیں؟ اور کیا بچوں کی صف بندی کے لئے بلوغت شرط ہے؟

 

126

بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ پہلی جماعت ختم ہوجانے کے بعد مسجد میں دوسری جماعت قائم کرنا جائز نہیں، کیا اس قول کی کوئی اصل ہے؟ اور اس مسئلہ میں درست کیا ہے؟

 

127

نماز کے دوران امام کا وضو ٹوٹ جائے تو وہ کیا کرے؟ کیا وہ کسی کو اپنا قائم مقام بنا دے جو لوگوں کی نماز مکمل کرائے؟ یا سب کی نماز باطل ہوجائے گی اور وہ از سر نو کسی کو نماز پڑھانے کا حکم دے؟

 

127

کیا امام کے ساتھ سلام پالینے سے جماعت کی فضیلت حاصل ہوجائے گی یا اس کے لیے کم از کم ایک رکعت کا پانا ضروری ہے؟ اور اگر چند لوگ اس وقت مسجد پہنچیں جب امام آخری تشہد میں ہو تو کیا ان کے لیے امام کے ساتھ جماعت میں شامل ہوجانا افضل ہے یا امام کے سلام کا انتظار کرکے الگ جماعت کے ساتھ نماز پڑھنا؟

 

128

بعض لوگ فجر کی اقامت ہوجانے کے بعد مسجد آتے ہیں تو پہلے فجر کی دو رکعت سنت پڑھتے ہیں پھر جماعت میں شامل ہوتے ہیں، تو اس کا کیا حکمہے؟ اور کیا فجر کی چھوٹی  ہوئی سنت نماز فجر کے فوراً بعد پڑھنا افضل ہے یا طلوع آفتاب کا انتظار کرلینے کے بعد؟

 

130

ایک شخص نے ہماری امامت کی اور صرف دائیں جانب سلام پھیرا، کیا ایک ہی سلام پراکتفا کرنا جائز ہے؟

 

130

ایک شخص امام کے ساتھ جماعت میں شامل ہوا او راسے دو رکعتیں ملیں، مگر بعد میں پتہ چلا کہ امام نے بھول کر پانچ رکعتیں پڑھا دی ہیں، تو کیا وہ امام کے ساتھ پڑھی ہوئی اس زائد رکعت کو شمار کرکے بعد میں صرف دو رکعت پوری کرے، یا اسے لغو سمجھ کر تین رکعت پڑھے؟

 

131

کسی امام نے لوگوں کوبھول کر بے وضو نماز پڑھا دی، اور اسے نماز کے دوران، یا سلام پھیرنے کے بعد لوگوں کے منتشر ہونے سے پہلے یا لوگوں کے منتشر ہوجانے کے بعد یاد آیا تو مذکورہ تمام حالات میں اس نماز کا کیا حکم ہے؟

 

132

جو شخص بیڑی سگریٹ پیتا یا داڑھی مونڈتا یا ازار کو ٹخنوں سے نیچے لٹکا کر رکھتا ہو، یا اس قسم کی اور کسی معصیت کا ارتکاب کرتا ہو اس کی امامت کا کیا حکم ہے؟

 

132

یہ معلوم ہے کہ مقتدی اگر اکیلا ہو تو وہ امام کے دائیں جانب کھڑا ہوگا، تو کیا اس کے لیے امام سے کچھ ہٹ کر کھڑا ہونا مشروع ہے، جیسا کہ بعض لوگ کرتے ہیں؟

 

133

کسی کو نماز  میں یہ شک ہوجائے کہ اس نے تین رکعتیں پڑھی ہیں یا چار، تو ایسی صورت میں وہ کیا کرے؟

 

133

سجدہ سہو کب سلام سے پہلے مشروع ہے او رکب سلام کے بعد؟ نیز سلام سے پہلے یا سلام کے بعد سجدہ سہو کی مشروعیت بطور وجوب ہے یا بطو ر استحباب؟

 

134

مسبوق سے اگر نماز میں بھول چوک ہوجائے تو کیا وہ سجدہ سہو کرے، او رکب کرے؟ نیز مقتدی سے اگر بھول چوک ہوجائے تو کیا اسے سجدہ سہو کرنا ہے؟

 

136

اگر کسی نے چار رکعت والی نماز کی آخری دو رکعتوں میں سورہ فاتحہ کے ساتھ کوئی سورت پڑھ دی، یا سجدہ میں قرأت کردی، یا دونوں سجدوں کے درمیان ’’سبحان ربی العظیم‘‘ پڑھ دیا، یا سری نماز میں بلند آواز سے جہری نماز میں آہستہ سے قرأت کردی، تو کیا ان حالات میں اس کے لیے سجدہ سہو کرنا مشروع ہے؟

 

136

بعض لوگ جمع اور قصر کو لازم و ملزوم سمجھتے ہیں، اس سلسلہ میں آپ کی کیا رائے ہے؟ اور کیا مسافر کے لیے صرف قصر کرنا افضل ہے یا جمع او رقصر دونوں؟

 

138

ایک شخص ابھی شہری ہی میں ہے  کہ نماز کا وقت ہوگیا، پھر وہ نماز ادا کئے بغیر سفر کے لیے نکل پڑا، تو کیا ا س کے لیے قصر اور جمع کرنا درست ہے یا نہیں؟ ایسے ہی ایک شخص نے ظہر اور عصر کی نمازیں سفر میں قصر او رجمع کے ساتھ پڑھ لیں ، پھر وہ عصر کے وقت ہی میں شہر پہنچ گیا، تو کیااس کا یہ فعل درست ہے؟

 

139

جس سفر میں قصر کرنا جائز ہے اس کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ کیا اس کی مسافت کی کوئی مقدار متعین ہے؟ اور اگر کوئی شخص سفر میں چار دن سے زیادہ قیام کا ارادہ رکھتا ہو تو کیا وہ قصر کی رخصت سے فائدہ اٹھا سکتا ہے؟

 

140

آج کل شہروں میں بارش کے موقع پر مغرب و عشاء کے درمیان جمع کرنے کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے، جبکہ سڑکیں اور راستے ہموار اور روشن ہیں، اور مسجد جانے میں نہ تو کوئی دشواری ہے نہ کیچڑ؟

 

141

کیا دو نمازوں کے درمیان جمع کرنے کے لیے نیت شرط ہے؟

 

142

کیا دو نمازوں کے درمیان جمع کرتے وقت تسلسل ضروری ہے؟

 

142

اگر ہم سفر میں ہوں اور ظہر کے وقت ہمارا گذر کسی مسجد سے ہو تو کیا ہم ظہر کی نماز اس مسجد کی جماعت کے ساتھ پڑھیں او رپھر عصر کی نماز الگ قصر کے ساتھ پڑھیں، یا ہم اپنی دونوں نمازیں الگ پڑھیں؟ اور  اگر ہم نے ظہر کی نماز جماعت کے ساتھ پڑھ لی تو کیا تسلسل قائم رکھنے کے لیے سلام پھیرنے کے فوراً بعد عصر کی نماز کے لیے کھڑے ہوں گے یا ذکر او رتسبیح و تہلیل سے فارغ ہونے کے بعد پڑھیں گے؟

 

143

مسافر کے پیچھے مقیم کی نماز او رمقیم کے پیچھے مسافر کی نماز کا کیا حکم ہے؟ اور کیا مسافر کےلیے ایسی حالت میں قصر کرنا درست ہے، خواہ وہ امام ہو یا مقتدی؟

 

144

بارش کے موقع پر مغرب و عشاء کے درمیان جمع کرتے وقت بعض لوگ کچھ دیر سے اس وقت آتے ہیں جب امام عشاء کی نماز میں ہوتا ہے، پھر مغرب کی نماز سمجھ کر وہ جماعت میں شامل ہوجاتے ہیں، اب انہیں کیا کرنا چاہیے؟

 

145

سفر میں قصر کرتے وقت سنن موکدہ پڑھی جائیں یا نہ پڑھی جائیں، اس سلسلہ میں لوگوں کی رائیں مختلف ہیں، اس سلسلہ میں اور اسی طرح مطلق نفل نماز جیسے نماز تہجد کے سلسلہ میں آپ کی کیا رائے ہے؟

 

146

کیاسجدہ تلاوت کے لیے طہارت شرط ہے؟ اور نماز کی حالت میں ہو یا نماز سے باہرکیا سجدہ میں جاتے وقت اور اٹھتے وقت ’’اللہ اکبر‘‘ کہنا مشروع ہے؟ نیز اس سجدہ میں کیا پڑھا جائے گا؟ اور اگر یہ سجدہ نماز سے باہر ہو تو کیا سجدہ سے اٹھنے کے بعد سلام پھیرنا مشروع ہے؟

 

146

کیا ممنوع اوقات میں نماز کسوف اور اسی طرح  تحیۃ المسجد وغیرہ پڑھنا درست ہے؟

 

149

جن احادیث میں نماز کے آخر میں ذکر و  دعا کی ترغیب آئی ہے وہاں ’’دبر‘‘ کا لفظ استعمال  ہواہے، ’’دبر‘ ‘سے کیا مراد ہے ، کیا سلام پھیرنے سے پہلے نماز کا آخری حصہ یا سلام کا پھیرنے کے بعد؟

 

150

فرض نمازوں کے بعد ایک مخصوص طریقہ پر اجتماعی ذکر کا کیا حکم ہے، جیسا کہ بعض لوگ کرتے ہیں، اور کیا بلند آواز سے ذکر کرنا مسنون ہے یا آہستہ سے؟

 

152

کوئی شخص بھول کر نماز میں بات کرلے تو کیا اس کی نماز باطل ہوجائے گی؟

 

153

زکوٰۃ

 

تارک زکوٰۃ کا کیا حکم ہے؟ اور کیا زکوٰۃ کا منکر ہوکر زکوٰۃ نہ دینے  اور بخل و کنجوسی کی وجہ سے زکوٰۃ نہ دینے اور غفلت و لاپرواہی کی وجہ سے زکوٰۃ نہ دینے کی صورت میں فرق ہے؟

157

ایک شخص کے پاس کئی قسم کے جانور ہیں، لیکن کسی ایک قسم کے جانور تنہا نصاب زکوٰۃ کو نہیں پہنچتے، کیا ایسی صورت میں ان جانوروں کی زکوٰۃ نکالی جائے گی؟ اور اگر نکالی جائے تو اس کی کیا کیفیت ہوگی؟

159

کیا یہ جائز ہے کہ زکوٰۃ کی وجہ سے دو یا تین آدمی اپنے اپنے مویشی باہم ملالیں؟

160

ایک شخص کے پاس سو اونٹ ہیں، لیکن سال کا بیشتر حصہ وہ انہیں چارہ دے کر پالتا ہے ، کیا ان اونٹوں میں زکوٰۃ ہے؟

162

جس فقیر کو زکوٰۃ دی جانی چاہیے مختلف وقت میں اس کے فقر و غربت کا اندازہ یکساں نہیں ہوتا، آخر اس کا معیار کیا ہے؟ او رجب زکوٰۃ دینے والے پر یہ واضح ہوجائے کہ اس نے زکوٰۃ غیر مستحق کو دے دی ہے تو کیا وہ دوبارہ زکوٰۃ نکالے گا؟

163

ایک شخص پردیس میں ہے اور وہاں ا س کے پیسے چوری ہوگئے،کیا ایسے شخص کو زکوٰۃ دی جاسکتی ہے، جبکہ  موجودہ دور میں مالی معاملات بالکل آسان ہوگئے ہیں؟

164

بوسنیا اور ہرزگونیا کے مسلم مجاہدین او رانہی جیسے مجاہدین کو زکوٰۃ کا مال دینے میں بعض لوگوں کو تردد ہوتا ہے، اس سلسلہ میں آپ کی کیا رائے ہے؟ اور کیا اس وقت ان مجاہدوں کو زکوٰۃ دینا زیادہ بہتر ہے یا دنیا کے مختلف خطوں میں اسلامی مراکز چلانے والوں کو؟ یا خود اپنے ملک کے فقراء کو دینا زیادہ بہتر ہے بھلے ہی اوّ ل الذکر دونوں صنف ان سے زیادہ ضرورت مند ہوں؟

165

زیر استعمال زیورات یا استعمال کے لیے یا عاریۃً دینے کے لیے تیار کرائے گئے زیورات کی زکوٰۃ کے بارے میں علماء کا اختلاف معروف ہے، اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟

166

بعض فقہاء استعمال کے زیورات میں زکوٰۃ واجب ہونے کی یوں تردید کرتے ہیں کہ صحابہ کرام اور تابعین عظام کے زمانے میں زیورات کی زکوٰۃ دینا عام نہیں ہوا، حالانکہ تقریباً کوئی بھی گھر زیور سے خالی نہیں ہوتا، فقہاء کی اس دلیل کا کیا جواب ے؟

168

ایک شخص کئی قسم کے سامان کی تجارت کرتا ہے، مثلاً ملبوسات کی اور برتنوں وغیرہ کی تجارت ، وہ زکوٰۃ کس طرح نکالے؟

170

موجودہ دور میں کمپنیوں میں شیئر لیے جاتے ہیں، کیا ان شیئر میں زکوٰۃ ہے؟ اور اگر ہے تو کیسے نکالی جائے؟

170

ایک شخص کا سارا دار و مدار ماہانہ تنخواہ پر ہے، جس کا کچھ حصہ خرچ کرتا ہے اور کچھ حصہ بچا کر جمع کرتا ہے، وہ اپنے اس جمع کردہ مال کی زکوٰۃ کس طرح نکالے؟

171

ایک شخص کی وفات ہوگئی اور اس نے اپنے پیچھے مال اور کچھ یتیم چھوڑے، کیا ا س مال میں زکوٰۃ ہے؟ اور اگر ہے تو کون ادا کرے؟

171

وقت حاضر میں استعمال اور غیر استعمال  کے لیے تیار شدہ زیورات کی متعدد قسمیں پائی جاتی ہیں، تو کیا ان میں زکوٰۃ ہے؟ اور اگریہ زیورات زینت و آرائش کے لیے یا استعمال ک ےلیے برتن کی شکل میں ہوں تو ان کا کیا حکم ہے؟

173

بعض کسان زراعت میں صرف بارش کے پانی پر اکتفا کرتے ہیں، تو کیا اس پیداوار میں زکوٰۃ ہے؟ اور کیا اس کا حکم اس پیداوار سے مختلف ہوگا جسے پانی کی مشین اور موٹر کے ذریعہ سینچا گیا ہو؟

174

بعض مزرعوں میں کئی طرح کے میوے اور سبزیاں پیدا ہوتی ہیں، کیا  ان میں زکوٰۃ ہے؟ او روہ کون کون سی پیداوار ہیں جن میں زکوٰۃ واجب ہوتی ہے؟

174

نصاب زکوٰۃ کے جاننے کے پیمانے مختلف ہیں، ان پیمانوں کی تعیین کے سلسلہ میں خود ہمارے علماء کے درمیان بھی اختلاف ہے، سوال یہ ہے کہ موجودہ وقت میں نصاب کے جاننے کا سب سے صحیح پیمانہ کیا ہے؟

176

بہت سے لوگ بینکوں کے ساتھ معاملہ کرتے ہیں، جس میں کبھی حرام معاملات مثلاً سودی کاروبار بھی شامل ہوتے ہیں، کیا اس طرح کے مال میں زکوٰۃ ہے؟ اور اگر ہے  تو اس کے نکالنے کا طریقہ کیا ہے؟

176

صدقہ فطر کا کیا حکم ہے؟ اور کیا اس میں بھی نصاب ہے؟ اور کیا صدقہ فطر کے غلے متعین ہیں؟ اور اگر متعین ہیں تو کیا کیا ہیں؟ اور کیا مرد پر گھر بھر کی جانب سے ، جن میں بیوی اور خادم بھی ہیں، صدقہ فطر نکالنا واجب ہے؟

178

یوسنیا اور ہرزگونیا وغیرہ کے مسلم مجاہدین کو صدقہ فطر دینا کیسا ہے؟ او راگر فتویٰ جواز کا ہے تو پھر اس سلسلہ میں افضل کیا ہے؟

179

روزہ

 

رمضان کے روزے کن لوگوں پر فرض ہیں؟ نیز رمضان کے روزوں کی اور نفل روزوں کی کیا فضیلت ہے؟

183

کیا سوجھ بوجھ رکھنے والے بچے سے زوزہ رکھوایا جائے گا؟ اور  اگر روزہ رکھنے کے دوران ہی وہ بالغ ہوجائے  تو کیا یہ روزہ فرض روزہ کی طرف سے کفایت کرے گا؟

185

مسافر کے لیے سفر میں اور خصوصاً ایسے سفر میں جس میں کسی طرح کی مشقت درپیش نہ ہو، روزہ رکھنا افضل ہے یا نہ رکھنا؟

186

ماہ رمضان کا شروع ہونا اور اختتام کو پہنچنا کس چیز سے ثابت ہوگا؟ اور اگر رمضان کے شرو ع ہونے یا مکمل ہونے کے وقت صرف ایک شخص نے اکیلے چاند دیکھا تو اس کا کیا حکم ہے؟

188

مطلع بدل جائے تو لوگ کس طرح روزے رکھیں؟ او رکیا دور دراز ملکوں مثلاً امریکہ اور آسٹریلیا وغیرہ میں رہنے والوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ سعودی عرب والوں کی روایت کی بنیاد پر روزہ رکھیں؟

189

جن ملکوں میں دن اکیس گھنٹے تک بڑا ہوتا ہے وہاں کے لوگ کس طرح روزہ رکھیں؟ اسی طرح جن ملکوں میں دن بہت  ہی چھوٹا ہوتا ہے وہاں کے لوگ کیا کریں؟ اور اسی طرح وہ ممالک جہاں دن اور رات چھ چھ ماہ تک لمبے ہوتے ہیں وہاں کے لوگ کس طرح روزہ رکھیں؟

191

کیا اذان شروع ہونے کے ساتھ ہی سحری کھانے سے رُک جانا ضروری ہے یا اذان ختم ہونے تک کھا، پی  سکتے ہیں؟

199

کیا حاملہ اور دودھ پلانے والا عورت کے لیے روزہ نہ رکھنے کی اجازت ہے؟ اور کیا ایسی عورتوں کو چھوٹے ہوئے روزوں کی قضا کرنی ہوگی یا روزہ نہ رکھنے کے بدلے کفارہ دینا ہوگا؟

200

وہ لوگ جن کے لیے روزہ نہ رکھنے کی اجازت ہے، مثلاًَ عمر رسیدہ مرد و عورت اور ایسا مریض جس کے شفا یاب ہونے کی امید نہ ہو، ایسے لوگوں کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ کیا روزہ نہ رکھنے کے عوض انہیں فدیہ دینا ہوگا؟

201

حیض اور نفاس والی عورتوں کے لیے روزہ رکھنے کا کیا حکم ہے؟ اور اگر انہوں نے چھوٹے ہوئے روزوں کی قضا آئندہ رمضانتک مؤخر کردی تو ان پر کیا لازم ہے؟

210

جس شخص کے ذمہ رمضان کے روزوں کی قضا ہو اس کے لیے نفلی روزہ رکھنا کیسا ہے؟

203

ایسے شخص کے بارے میں کیا حکم ہے جو مریض تھا پرھ اس پر رمضان کا مہینہ بھی آیا مگر وہ روزہ نہ رکھ سکا، اور رمضان کے بعد انتقال کرگیا؟

203

روزہ دار کے لیے رگ اور عضلات میں انجکشن لگوانے کا کیا حکم ہے؟ نیز ان دونوں قسم کے انجکشن میں کیا فرق ہے؟

205

روزہ دار کے لیے دانت کے پسٹ استعمال کرنے، نیز کان کے، ناک کے اور آنکھ کے قطرے ڈالنے کا کیا حکم ہے؟

205

کسی شخص نے دانتوں میں تکلیف محسوس کی اور ڈاکٹر نے اس کے دانتوں کی صفائی کردی یا تکلیف کی وجہ دانت میں کچھ بھر دیا یا کسی دانت کو اکھاڑ دیا، تو کیا اس سے روزہ پر کوئی اثر پڑتا ہے؟ اور  اگر ڈاکٹر نے دانت سن کرنے کا انجکشن بھی دے دیا تو کیا اس سے روزہ متاثر ہوتا ہے؟

206

جس شخص نے روزہ کی حالت میں بھول کر کچھ کھا،پی لیا اس کا کیا حکم ہے؟

207

اس شخص کا کیا حکم ہے جس نے رمضان کے چھوٹے ہوئے روزے قضا نہ کئے یہاں تک کہ دوسرا رمضان آگیا اور اس کے پاس کوئی عذر بھی نہیں تھا؟

208

تارک نماز کے روزہ رکھنے کا کیا حکم ہے؟ اور اگر وہ روزہ رکھے تو کیا اس کا روزہ درست ہے؟

209

جس شخص نے رمضان کے روزہ کی فرضیت کا انکار کئے بغیر روزہ چھوڑ دیا اس کا کیا حکم ہے؟ اور جو لاپرواہی برتتے ہوئے ایک سے زیادہ مرتبہ رمضان کے روزے چھوڑ دے تو کیا اس کی وجہ سے وہ دائرہ اسلام سے خارج ہوجائے گا؟

211

حائضہ عورت اگر رمضان کے مہینہ میں دن میں پاک ہوجائے تو اس کا کیا حکم ہے؟

212

روزہ  دار کے جسم سے اگر خون نکل جائے، مثلاً نکسیر وغیرہ پھوٹ جائے تو اس کا کیا حکم ہے؟ اور کیا روزہ دار کے لیے روزہ کی حالت میں اپنے خون کے کچھ حصہ کا صدقہ کرنا یا چیک اَپ کے لیے خون نکلوانا جائز ہے؟

212

کسی روزہ دار نے یہ سمجھ کر کہ آفتاب غروب ہوچکا، یا یہ سمجھ کر کہ ابھی صبح صادق طلوع نہیں ہوئی ہے، کچھ کھاپی لیا یا بیوی سے جماع کرلیا تو اس کا کیا حکم ہے؟

213

جس شخص نے رمضان میں روزہ کی حالت میں بیوی سے جماع کرلیا اس کا کیا حکم ہے؟ اور کیا مسافر کے لیے روزہ نہ رکھنے کی صورت میں بیوی سے جماع کرنا جائز ہے؟

214

تنفس وغیرہ کے مریض کے لیے روزہ کی حالت میں منہ میں بخاخ (اسپرے) استعمال کرنے کا کیا حکم ہے؟

215

روزہ دار کے لیے بوقت ضرورت پائخانہ کے راستہ سے  حقنہ لگوانا کیسا ہے؟

215

حج

 

حج کے تین اقسام کون کون سے  ہیں او رہر ایک کی ادائیگی کا طریقہ کیا ہے؟ نیز ان میں سب سے افضل حج کون سا ہے؟

223

ایک شخص نے حج کے کسی مہینہ میں عمرہ کیا، پھر مکہ سے مدینہ چلا گیا او رحج کا وقت آنے تک وہیں  ٹھہرا رہا، کیا ایسے شخص کے لیے حج تمتع کرنا ضروری ہے، یا اسے اختیار ہے کہ حج کی تین قسموں میں سے جو چاہے ادا کرلے؟

232

جو شخص حج یا عمرہ کا تلبیہ پکارنے کے بعد میقات سے آگے بڑھ گیا اور  کوئی شرط نہیں باندھی، پھر اسے کوئی عارضہ مثلاً مرض وغیرہ لاحق ہوگیا جو حج یا عمرہ کی ادائیگی سے مانع ہے، تو ایسی صور ت میں اسے کیا کرنا چاہیے؟

232

ایک شخص نے میقات سے احرام باندھا لیکن تلبیہ میں ’’لبیک عمرۃ متمتعا بہا الی الحج‘‘ کہنا بھول گیا، تو کیا وہ حج تمتع پورا کرے گا؟ اور عمرہ سے حلال ہونے کے بعد جب مکہ  سے حج کا احرام باندھے تو اسے کیا کرنا ہوگا؟

233

کسی شخص نے اپنی ماں کی طرف سے حج کیا او رمیقات پر اس نے حج کا تلبیہ بھی پکارا، لیکن ماں کی طرف سے نہیں پکارا، اس کا کیا حکم ہے؟

234

عورت کے لیے موزے اور دستانے میں احرام باندھنا کیسا ہے؟ اور جس کپڑے میں وہ احرام باندھ چکی ہے کیااس کا نکالنا جائز ہے؟

235

کیا احرام کی نیت سبان سے بول کر کی جائے گی؟ او راگر کوئی شخص دوسرے کی طرف سے حج کررہا ہو تو وہ نیت کس طرح کرے؟

236

جو شخص کسی کام سے مکہ آئے اور پھر اسے حج کرنے کا موقع مل جائے تو کیا وہ اپنی قیام گاہ سے احرام باندھے گا یا اسے حدود حرم سے باہر جانا ہوگا؟

237

کیا احرام باندھتے وقت دو رکعت نماز پڑھنی واجب ہے؟

238

جس شخص کواحرام کے دوران یا نماز کو جاتے ہوئے منی یا پیشاب کے قطرے نکلنے کا احساس ہو وہ کیا کرے؟

239

کیا دھلنے کےلیے احرام کے کپڑے تبدیل کرنا جائز ہے؟

240

نیت کرنے او رتلبیہ پکارنے سے پہلے احرام کے کپڑے میں خوشبو لگانا کیسا ہے؟

241

جو شخص یوم ترویہ سے پہلے ہی سے منیٰ میں موجود ہو اس کا کیا حکم ہے، کیا احرام باندھنے کے لیے اس کا مکہ آنا ضروری ہے یا وہ منیٰ ہی سے احرام باندھ لے؟

241

کیا متمتع کے لیے تمتع کرنے کا کوئی متعین وقت ہے؟ اور کیا وہ یوم ترویہ سے پہلے حج کا احترام باندھ سکتا ہے؟

242

جو شخص حج یا عمرہ کی نیت سے یا کسی اور غرض سے مکہ آئے اور بغیر احرام باندھے میقات سے آگے بڑھ جائے اس کا کیا حکم ہے؟

243

محرم کو اگر یہ خدشہ ہو کہ وہ کسی مرض یا خوف کے سبب اپنا حج یا عمرہ پورا نہیں کرسکے گا تو کیا کرے؟

245

کیا عورت کسی بھی کپڑے میں احرام باندھ سکتی ہے؟

246

ہوائی جہاز سے آنے والے حاجی اور معتمر احرام کب باندھیں؟

247

جس شخص کی رہائش گاہ مکہ مکرمہ او رمیقات کے درمیان ہو وہ احرام کہاں سے باندھے؟

247

یوم ترویہ کو حاجی کہاں سے احرام باندھیں؟

248

لیکن میقات سے احرام نہ باندھ کر جدہ شہر سے احرام باندھا، اس کا کیا حکم ہے؟

248

ایک شخص نے حج افراد کی نیت کی، پھر مکہ پہنچ کر اس نے نیت بدل کر حج تمتع کی کرلی، ایسے شخص کے بارے میں کیا حکم ہے؟ نیز وہ حج کا  احرام کب اور کہاں سے باندھے؟

249

اس شخص کے بارے میں کیا حکم ہے جس نے حج تمتع کی نیت کی تھی، مگر میقات پر پہنچنے کے بعد اس نے اپنی رائے بدل دی او رحج افراد کا احرام باندھ لیا، کیااس پر ’’ہدی‘‘ واجب ہے؟

250

اس شخص کے  بارے میں کیا حکم ہے  جس نے حج اور عمرہ کا ایک ساتھ احرام باندھا، مگر مکہ پہنچ کر اس کا سفر خرچ ضائع ہوگیا اور وہ دم دینے کے لائق نہیں رہا، چنانچہ اس نے نیت بدل کر حج افراد کی کرلی، کیا ایسا کرنا صحیح ہے؟ اور اگر یہ حج وہ کسی دوسرے  کی طرف سے کررہا تھا اور اس نے اسے حج تمتع کی شرط کےساتھ بھیجا تھا، تو ایسی صورت میں وہ کیا کرے؟

251

ایک شخص نے حج قران کا احرام باندھا، لیکن عمرہ سے فارغ ہونے کے بعد اس نے احرام کھول دیا، کیا وہ متمتع شمار ہوگا؟

252

ایسے شخص کے بارے میں  کیا حکم ہے جس نے حج کیا مگر نماز نہیں پڑھتا؟ اور کیا اس کا یہ حج فرض حج کے لیے  کافی ہوگا؟

252

عورت کا ایام حج میں مانع حیض گولیاں استعمال کرنا کیسا ہے؟

253

احرام باندھنے کے بعد عورت کو حیض یا نفاس کا خون آجائے تو وہ کیا  کرے؟ کیا اس حال میں اس کے لیے  بیت اللہ کا طواف کرنا درست ہے؟ او رکیا اس پر طواف وداع واجب ہے؟

253

کیا ہر طواف کے بعد مقام ابراہیم کے پیچھے ہی طواف کی دو رکعت نماز پڑھنی ضروری ہے؟ اور جو شخص بھول کر نہ پڑھے اس کا کیا حکم ہے؟

254

ایک شخص نے طواف افاضہ کو طواف وداع تک مؤخر کردیا، پھر طواف افاضہ اور طواف وداع دونوں کی نیت سے ایک طواف کیا، اس کا کیا حکم ہے؟ اور کیا رات میں طواف افاضہ کرنا جائز ہے؟

255

نماز کے لیے اقامت ہوچکی ہو او رحاجی یا معتمر ابھی طواف سے یا  سعی سے فارغ نہ ہوا ہو تو کیا کرے

255

کیا طواف اور سعی کے لیے باوضو ہونا لازم ہے؟

256

کیا عمرہ میں طواف وداع واجب ہے او رکیا طواف وداع کرلینے  کے بعد مکہ سے کوئی چیز  خریدنا جائز ہے؟

256

کیا حج یا عمرہ میں طواف سے پہلے ہی سعی کرلینا جائز ہے؟

256

سعی کرنے کا طریقہ کیا ہے؟ اور سعی کہاں سے شروع کی جائے گی؟ نیز سعی کے کل کتنے چکر لگانے  ہوں گے؟

257

حج میں یا عمرہ میں دیگر اعمال حج سے فارغ ہونے کے بعد حلق کرانا افضل ہے یا قصر کرانا؟ اور کیا سر کے بعض حصہ کا قصر کرا لینا کافی ہے؟

257

حاجی عرفہ کےلیے کب روانہ ہو او روہاں سے کب واپس لوٹے؟

258

مزدلفہ میں رات گزارنے کا کیا حکم ہے؟ اور وہاں کتنا ٹھہرنا ہے؟ نیز منیٰ کے لیے حجاج کب واپس ہوں گے؟

259

ایام تشریق میں عمداً یا جگہ نہ ملنے کے سبب منیٰ سے باہر رات گزارنا کیساہے؟ حجاج کرام منیٰ سے کب واپس روانہ ہوں گے؟

260

حاجی کے لیے یوم النحر کے اعمال کی ادائیگی کے لیے کیا طریقہ افضل ہے؟ اور کیا یوم النحر کے اعمال میں تقدیم و تاخیر جائز ہے؟

261

مریض، عورت اور بچہ کی طرف سے رمی کے لیے نائب مقرر کرنے کا کیا حکم ہے؟

262

کیا ایام تشریق میں تینوں جمرات کو بلا عذر رات میں کنکریاں مار سکتے ہیں؟ او رکیا قربانی کی رات عورتوں او رکمزوروں کےساتھ  آدھی رات کے بعد مزدلفہ سے منیٰ روانہ ہوجانے والا شخص رات ہی میں  جمرہ عقبہ کو کنکری مار سکتا ہے؟

262

حاجی جمرات کو کنکری مارنا کب شروع کریں گے او رکب بند کریں گے؟ نیز کنکری مارنے کا طریقہ کیا ہے او رکنکریوں کی تعداد کیا ہوگی؟ اور کس جمرہ سے کنکری مارنا شروع کریں گے؟

263

جس شخص کو یہ شبہ ہو کہ بعض کنکریاں حوض میں نہیں گری ہیں وہ کیا کرے؟

264

کیا حجاج کے لیے جائز ہے کہ وہ جمرات کے ارد گرد پڑی ہوئی کنکریوں سے جمرات کی رمی کریں؟

265


خرابی کی صورت یا تجاویزکے لیے رپورٹ کریں

ہر میل،فیڈبیک،مشورے،تجویز کو قدر کی نظر سے دیکھا جائے گا

صفحہ کی لائن میں تبدیلی نہ کریں ـ