فطرانہ کسی دوسرے ملک میں بھیجنا؟
سوال: میں نے اپنافطرانہ اپنے گھر والوں کے پاس بھیج دیا ہے تا کہ وہیں پر اسکی ادائیگی کر دی جائے، تو کیا یہ عمل درست ہے؟
الحمد للہ:
"ان شاء اللہ اس میں کوئی حرج نہیں ، آپکا فطرانہ ادا ہوجائے گا، لیکن جہاں آپ ہیں وہیں پر فطرانہ ادا کرنا افضل ہے، چنانچہ جس جگہ آپ ہیں وہیں پر آپ کچھ فقراء کو دے دیں تو یہ زیادہ بہتر ہے، اور اگر آپ اپنے اہل خانہ کو بھیج دیتے ہیں تا کہ وہ وہیں پر فقراء میں تقیسم کردیں تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے"انتہی
سماحۃ الشیخ عبد العزیز بن باز رحمہ اللہ .
"فتاوى نور على الدرب" (2/1208
خرابی کی صورت یا تجاویزکے لیے رپورٹ کریں
ہر میل،فیڈبیک،مشورے،تجویز کو قدر کی نظر سے دیکھا جائے گا
صفحہ کی لائن میں تبدیلی نہ کریں ـ