بہن کا اہتمام اسلام اورروح اوروراثت کے بارہ میں سوال
اللہ تعالی کا شکرہے جس نے مجھے نوبرس قبل اسلام قبول کرنے کی ھدایت دی ، اب میری بہن اسلام کا اہتمام کررہی ہے لیکن اسے کچھ مشکلات کا سامنا ہے ، اوروہ ایسے ایسے سوال کرتی ہے جس کا موضوع سے تعلق ہی نہیں مثلا :
عورت کووراثت میں مرد سے نصف کیوں ملتا ہے ؟ میں نے اسے جواب دیا کہ مرد ہی مادی طور پرخرچہ کرنے کا ذمہ دار ہے ، وہ کہنے لگی اگرعورت ملازمت کربھی لے توپھرکیا ہے ؟ میں نے جواب دیا کہ ہرحالت میں مرد ہی خرچہ کرنے کا ذمہ دار ہے اورجب وہ وراثت کا مالک بنے توپھربھی وہ عورت کے خرچہ کا ذمہ دار ہے اگرچہ عورت ماہانہ تنخواہ بھی لے کراپنے آّپ پراعتماد کرتی ہوتوپھر بھی مرد ہی ذمہ دارہے ۔
اس کا یہ بھی سوال تھا کہ سوتے وقت روح کا کیا بنتا ہے ؟
میں نے ( اپنے علم کے مطابق ) جواب دیا کہ اللہ تعالی اسے لےجاتا ہے ، اس کا کہنا تھا کہ ہم رات کوجاگتے ہیں توکیا اس میں تناقض نہیں ؟ میں نے اسے جواب دیا کہ اس میں کوئ تناقض نہیں ۔
مجھے ان امورکا علم نہيں اسی طرح عقیدہ اورعبادت کے بارہ میں بھی کچھ معلومات فراہم کریں ۔
اس کا یہ بھی سوال کہ آپ کوکیسے علم ہے کہ آپ حق اورصحیح راہ پرہیں ؟ مجھے ان سوالات سے یہ محسوس ہوتا کہ وہ اسلام سے دوربھاگ رہی ہے ، میں اسے کتابیں دینے کی کوشش کرتی ہوں لیکن وہ ان کا مطالعہ نہیں کرتی ، وہ ہروقت یہی چاہتی ہے کہ میں اسے ان اشیاء کے بارہ میں بتاتی رہوں ۔
میری والدہ اسےمجھ سے علیحدہ رکھنے کی کوشش میں رہتی ہے اس لیے کہ وہ یہ نہیں چاہتی کہ میں اپنی بہن کے ساتھ اسلام کے موضوع پربات کروں ، آج انہوں نے یہ کہا کہ اگرتم اس سے اسلام کے بارہ میں بات چیت کرنے سے نہ رکیں توہم آپ سے قطع تعلقی کرلیں گي ۔
اس کے ساتھ ساتھ میری موجودگی میں والدہ اسلام کوسب وشتم بھی کرتی ہے اورنبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کوپربھی سب وشتم کرتی اورمیرا نقاب اتار پھینکنا چاہتی ہے ، مجھے کچھ معلوم نہیں کہ میں ان حالات میں کیا کروں ، اوراب تومیری والدہ بہن کولیکر ملک سے جابھی رہی ہے ؟
خرابی کی صورت یا تجاویزکے لیے رپورٹ کریں
ہر میل،فیڈبیک،مشورے،تجویز کو قدر کی نظر سے دیکھا جائے گا
صفحہ کی لائن میں تبدیلی نہ کریں ـ