دونوں خطبوں كے مابين امام كى خاموشى كے وقت كلام كرنا

كيا جب جمعہ دونوں خطبوں كے درميان امام خاموشى اختيار كرے تو كلام كرنا جائز ہے؟
اور كيا كسى كلام كرنے والے شخص كو دوران خطبہ كلام سے منع كرنے كے ليے منہ پر انگلى ركھ كے اشارہ كيا جاسكتا ہے ؟
الحمد للہ:
جمعہ كے دونوں خطبوں كے درميان خطيب كى خاموشى كے وقت ضرورت پڑنے پر كلام كرنى جائز ہے، اور دوران خطبہ كسى شخص كو خاموش كرانے كے ليے اشارہ كرنے ميں كوئى حرج نہيں، جس طرح ضرورت كے وقت نماز ميں اشارہ كيا جاسكتا ہے.
اللہ تعالى سب كو توفيق نصيب فرمائے.



خرابی کی صورت یا تجاویزکے لیے رپورٹ کریں

ہر میل،فیڈبیک،مشورے،تجویز کو قدر کی نظر سے دیکھا جائے گا

صفحہ کی لائن میں تبدیلی نہ کریں ـ