ریشم پر مہر لکھنا
بڑے بڑے مالدارلوگوں میں یہ عادت ہے کہ وہ مہر خالص ریشمی کپڑے پر لکھتے ہیں کیا ایسا کرنا جائز ہے ؟
الحمدللہ
ایسا کرنا جائز نہیں کیونکہ مردوں کے لیے ریشم لباس یا کسی اورچيز میں استعمال کرنا جائز نہیں ، بلکہ اس کا پہننا صرف عورتوں کے لیے جائز ہے ، اورمہر کا لکھنا مردوں کے استعال میں ہے اس لیے یہ حرام ہوگا ۔
اکثریت کے عمل کونہيں دیکھا جائے گااور نہ ہی یہ دیکھا جائے کہ اس عمل کودیکھنے والے تو بہت زیادہ ہیں لیکن اس سے روکنے والے کم ، اس لیے کہ یہ بھی باقی حرام چيزوں کی طرح ہی ہے جن پر عادتا لوگ عمل کرتے رہتے ہیں اس سے یہ جائز نہیں ہوگا ۔
ہمارے اصحاب نے ریشم پر مہر لکھنے کو صراحتا حرام کہا ہے ، واللہ تعالی اعلم ۔ .
خرابی کی صورت یا تجاویزکے لیے رپورٹ کریں
ہر میل،فیڈبیک،مشورے،تجویز کو قدر کی نظر سے دیکھا جائے گا
صفحہ کی لائن میں تبدیلی نہ کریں ـ