عورت كى جانب سے مرد كى ساتھ شادى كرنے كى خواہش ظاہر كرنے كا حكم
كيا مسلمان عورت كے ليے كسى مسلمان شخص سے يہ اظہار كرنا جائز ہے كہ وہ اسے پسند ہے اور اس سے شادى كرنا چاہتى ہے، يا كہ يہ بےشرمى اور غلط كارى شمار ہوتى ہے ؟
الحمد للہ:
اصل ميں عورت كى جانب سے اس كا اظہار كرنے ميں كوئى حرج نہيں، ليكن يہ پيشكش عورت خود اپنى زبان سے مت كرے بلكہ بہتر يہى ہے كہ يہ پيشكش اس كے ولى كى جانب سے ہو، يا پھر كوئى اور مرد كو يہ پيشكش كرے، اس كى دليل يہ ہے كہ عمر رضى اللہ تعالى عنہ نے ابو بكر اور عثمان رضى اللہ تعالى عنہما كو اپنى بيٹى كے ساتھ نكاح كى پيشكش كى تھى.
الشيخ ڈاكٹر خالد المشيقح
خرابی کی صورت یا تجاویزکے لیے رپورٹ کریں
ہر میل،فیڈبیک،مشورے،تجویز کو قدر کی نظر سے دیکھا جائے گا
صفحہ کی لائن میں تبدیلی نہ کریں ـ