سب سے پہلا نبی اور رسول

 

 

 

 

میں یہ معلوم کرنا چاہتا ہوں کہ آدم علیہ السلام نبی تھے اور اگر وہ نبی نہیں تھے تو ہمارا پہلا نبی کون تھا ؟

الحمدللہ

آدم علیہ السلام پہلے نبی ہیں جیسا کہ صحیح ابن حبان میں حدیث ہے :

کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا گیا کہ کیا آدم علیہ السلام نبی تھے ؟ تو انہوں نے فرمایا کہ ہاں وہ مکلم نبی تھے یعنی جن سے بات گئی ۔

لیکن آدم علیہ السلام رسول نہیں تھے جیسا کہ حدیث شفاعت میں ہے کہ لوگ نوح علیہ السلام کے پاس جا کر کہیں گے آپ سب سے پہلے رسول ہیں جنہیں زمین میں مبعوث کیا گیا ۔

تو یہ واضح اور صریح نص ہے کہ نوح علیہ السلام سب سے پہلے رسول ہیں ۔

واللہ تعالی اعلم-

اللہ تعالی ہی زیادہ جانتا ہے –

مجموع فتاوی ابن عثیمین رحمہ اللہ 1/ 317

تو آدم علیہ السلام انسانوں کے باپ اور پہلے نبی ہیں ۔

واللہ اعلم.

الشیخ محمد صالح المنجد

 

 

 

 

 

خرابی کی صورت یا تجاویزکے لیے رپورٹ کریں

ہر میل،فیڈبیک،مشورے،تجویز کو قدر کی نظر سے دیکھا جائے گا

صفحہ کی لائن میں تبدیلی نہ کریں ـ