مریض کا نظر بد لگانے والے کے متعلق خیال کرنے کا حکم

 

 

 

 

مریض پر پڑھنے کی وجہ سے مریض کا نظر لگانے والے کے متعلق خیال کرنا کہاں تک صحیح ہے؟
اور دم کرنے والے کا جن سے مطالبہ کرنا کہ وہ مریض کو نظر لگانے والے کے خیال دلائے؟

الحمدللہ

مریض کا پڑھنے کے دوران کے نظر بد لگانے کا خیال کرنا اور قاری کا اسکے متعلق اسے کہنا یہ شیطانی عمل ہے جو کہ جائز نہیں۔ کیونکہ یہ شیطانوں سےاستغاثہ اور مدد طلب کرنی ہے اور یہ جن ہی ہے جو کہ مریض کو اسے نظر لگانے والے کی صورت کا خیال دلاتا ہے۔

اور یہ عمل حرام ہے کیونکہ شیطانوں سے استغاثہ اور مدد طلب کرنا ہے۔ اور اس لئے بھی کہ لوگوں کے درمیان عدوات ودشمنی کا تاعث بنتا اور انکے درمیان خوف اور رعب کا سبب ہے تو اللہ تعالی کے اس قول کے تحت داخل ہوتا ہے۔

"اور بات یہ ہے کہ چند انسان بعض جنات سے پناہ طلب کیا کرتے تھے جس سے جنات اپنی سرکشی میں اور بڑھ گئے" الجن6

واللہ اعلم۔

اور اللہ تعالی ہی زیادہ علم والا ہے۔ .

مستقل فتوی اور تحقیق علمی کمیٹی۔

 

 

 

 

 

خرابی کی صورت یا تجاویزکے لیے رپورٹ کریں

ہر میل،فیڈبیک،مشورے،تجویز کو قدر کی نظر سے دیکھا جائے گا

صفحہ کی لائن میں تبدیلی نہ کریں ـ