سوال: آپ برطانیہ میں مقیم مسلمانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں جو کرسمس کے دن یا اس سے کچھ روز بعد کرسمس کی مناسبت سے اپنے مسلم اہل خانہ کیلئے تقریبِ عشائیہ منعقد کرتے ہیں، عشائیہ کے کھانے میں ترکی چکن روسٹ، اور کرسمس کے مخصوص دیگر کھانے تیار کیے جاتے ہیں، یہ لوگ اپنے گھروں کوغباروں، کاغذ کے پھولوں سے سجاتے ہیں، اور اس تقریب میں شرکت کیلئے ہر شخص دیگر شرکاء میں سے کسی ایک کیلئے "سانتا کا خفیہ تحفہ" بھی تیار کرتا ہے، اور لوگ ان تحائف کو مطلوبہ افراد تک پہنچانے کیلئے تقریب میں لیکر آتے ہیں، لیکن کسی کو اپنے بارے میں نہیں بتلاتے، ("سانتا کا خفیہ تحفہ" کرسمس منانے والے غیر مسلموں میں پذیرائی حاصل کرنے والی ایک نئی رسم ہے، جو کہ Santa Claus [کرسمس کا بابا] کے افسانوی کردار سے متعلق نظریات سے منسلک ہے) تو کیا ایسا کرنا جائز ہے یا حرام؟ واضح رہے کہ اس تقریب صرف مسلمان برادری ہی شرکت کرسکتی ہے۔
غیر مسلم سے اسکی عید کے دن ہدیہ قبول کرنا
سوال: میری ایک امریکی نژاد عیسائی پڑوسن ۔۔۔۔، اور اسکے گھر والوں نے کرسمس کے موقع پر مجھے کچھ تحائف بھیجے۔ میں ان تحائف کو اس لئے مسترد نہیں کر سکتی کہ کہیں وہ مجھے سے ناراض نہ ہو جائے!!
تو کیا مجھے یہ تحائف قبول کرنے کی اجازت ہے؟ جیسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کفار کے تحائف قبول فرمائے تھے؟