کیا قصے بیان کرنے اور جنوں سے شادی میں کوئی تعلق ہے
ان لوگوں کے متعلق جو کہ فہم فراست والے اور آثار اور اس کی قوم کی معرفت رکھتے ہیں اور قصے بیان کرتے ہيں لوگوں کے درمیان ایک قول مشہور ہے کہ انکے آباء واجداد میں سے کسی نے جنوں کے ساتھ شادی کی تھی تو اس کی بنا پر انہیں یہ معلومات اور قدرت حاصل ہے۔ تو کہاں تک یہ قول صحیح ہے؟
الحمدللہ
یہ غیر صحیح ہے اور میرے علم میں یہ بات نہیں کہ انسان اور جن کے درمیان نسل کا سلسلہ چل سکتا ہے۔ حالانکہ جنوں کا جسم ہی نہیں ہے بلکہ وہ ہوائی روحیں ہیں اگرچہ وہ مختلف قسم کی شکلیں بدلنیں کی طاقت رکھتے ہیں اور یہ لوگ یہ کہ آثار اور دوسری اشیاء کو جانتے ہیں وہ فہم وفراست اور قوی ذہن اور ہوشیاری اور تجربہ کی بنا پر ہے اور اللہ تعالی نے کھوجی آثار بیان کرنے والوں کے درمیان فرق بنائے ہیں جیسا کہ لوگوں کے درمیان لمبا اور چھوٹا اور سیاہ اور سفید اور بڑا اور چھوٹا ہونے میں فرق صاف اور واضح نظر آتا ہے اور آپ یہ لاکھوں کی تعداد میں دیکھتے ہیں۔
اور آپ دو انسانوں کو آپس میں مکمل طور پر مشابہ نہیں دیکھیں گے کہ وہ ہر صفت میں ایک دوسری کے مشابہ ہوں تو یہی سبب بھی انکے درمیان ہے جس کی بنا پر وہ لوگوں سے پہچانے جاتے ہیں۔ .
دیکھیں کتاب لولو المکین من فتاوی ابن جبرین ص15
خرابی کی صورت یا تجاویزکے لیے رپورٹ کریں
ہر میل،فیڈبیک،مشورے،تجویز کو قدر کی نظر سے دیکھا جائے گا
صفحہ کی لائن میں تبدیلی نہ کریں ـ