کفار کے تہوار منانا حرام ہے
سوال: غیر مسلموں کے تہواروں میں شرکت کرنا جائز ہے؟ مثال کے طور پر: سالگرہ یعنی برتھ ڈے منانا
الحمد للہ:
"کفار کے تہوار میں کسی بھی مسلمان کیلئے شرکت کرنا جائز نہیں ہے ۔ ان کی تقریبات چاہے مذہبی ہوں یا دنیاوی ان میں شامل ہو کر خوشی اور مسرت کا اظہار ، اور اس دن چھٹی منا کر ان کیساتھ شرکت کرنا جائز نہیں ہے؛ کیونکہ یہ کفار کیساتھ مشابہت سمیت باطل امور پر ان کی معاونت بھی ہے، حالانکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے کہ: (جو شخص جس قوم کی مشابہت اختیار کرے وہ انہیں میں سے ہے) نیز اللہ تعالی کا فرمان ہے:
{ وَتَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَى وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ وَاتَّقُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ}
ترجمہ: نیکی اور تقوی کے کاموں پر ایک دوسرے کی معاونت کرو، گناہ اور زیادتی کے کاموں پر معاونت مت کرو، اللہ سے ڈرو، بیشک اللہ تعالی سخت عذاب دینے والا ہے۔ [المائدة : 2]
اللہ تعالی عمل کی توفیق دے، اللہ تعالی ہمارے نبی ، ان کی آل اور صحابہ کرام پر درود و سلام نازل فرمائے "
واللہ اعلم.
خرابی کی صورت یا تجاویزکے لیے رپورٹ کریں
ہر میل،فیڈبیک،مشورے،تجویز کو قدر کی نظر سے دیکھا جائے گا
صفحہ کی لائن میں تبدیلی نہ کریں ـ