م بستری کےوقت کونسی دعا پڑھنی چاہیے
میراسوال ایسے سوالوں میں شامل ہوتا ہے جس کے کئي ایک جوابات دیے گئے ہیں :
کیا ہم بستری کے وقت مسلمان کوکوئي دعا پڑھنی چاہیے ، اورکیا مسلمان ( خاوند اوربیوی دونوں ) کے لیے شب زفاف میں ضروری ہے کہ وہ ہم بستری سے قبل نماز پڑھیں ؟
الحمدللہ
شرعی اداب میں یہ شامل ہے کہ خاوند اپنی بیوی سے ہم بستری کرتےوقت مندرجہ ذیل دعا پڑھے :
( بِاسْمِ اللَّهِ اللَّهُمَّ جَنِّبْنَا الشَّيْطَانَ وَجَنِّبْ الشَّيْطَانَ مَا رَزَقْتَنَا ) اللہ تعالی کے نام سے اے اللہ ہمیں شیطان سے بچا کررکھ اورجوہمیں عطا کرے اسے بھی شیطان سے دور رکھ ۔ صحیح بخاری مع فتح الباری حدیث نمبر ( 138 ) ۔
اس کے پڑھنے کا فائدہ یہ ہے کہ جب اللہ تعالی ان دونوں کواس ہم بستری کی وجہ سے اولاد عطا کرے گا تو اسے شیطان نقصان نہیں دے گا ۔
اورشب زفاف میں اسے اپنی بیوی کےپاس جاکر کیا کہنا اورکرنا چاہیے اس کے بارہ میں جواب گزر چکا ہے آپ اس کے لیے سوال نمبر ( 854 ) کا مراجعہ کریں ۔
واللہ اعلم .
خرابی کی صورت یا تجاویزکے لیے رپورٹ کریں
ہر میل،فیڈبیک،مشورے،تجویز کو قدر کی نظر سے دیکھا جائے گا
صفحہ کی لائن میں تبدیلی نہ کریں ـ