اسلام قبول کرنے سے پہلے گودائ کا نشان ہے جسے اب ختم کرنا تکلیف دہ ہے

میں جب کافرہ تھی اس وقت سے میرے کندھے پرگودنے کا نشان باقی ہے الحمدللہ اب میں مسلمان ہوں اورمیراخاوند اس کی مخالفت نہیں کرتا لیکن اس کے باوجود میں یہ نشان ختم کرنا چاہتی ہوں ، مجھے بتایا گيا ہےکہ اسے لیزر کے ساتھ ختم کیا جاۓ گا جوکہ زيادہ تکلیف دہ ہے کیونکہ جلدجلائ جاۓ گی میں چاہتی ہوں کہ بغیر حساب کے جنت والوں میں شامل ہوجاؤں ، ان شاءاللہ
میں اب توبہ کرچکی ہوں تومجھے اب کیا کرنا چاہيے ؟
اللہ تعالی آپ کوجزاۓ خیر عطا فرماۓ ۔

الحمد للہ
اس اللہ تعالی کا شکراورتعریف ہے جس نے آپ کوصراط مستقیم پرچلایا اوراس کی راہنمائ فرمائ ہم اللہ تعالی سے آپ کی ثابت قدمی کی دعا کرتے ہیں

اس نشان کے بارہ میں ہم یہ کہیں کہ اگراسے آپریشن کے بغیر ختم نہیں کیا جاسکتا توآپ پرکوئ ضروری اور لازم نہيں کہ اسے ختم کروائيں اس لیے کہ اس میں تکلیف اورمشقت ہے اوراذیت کا باعث ہے ، اوراللہ تعالی تویہ فرماتا ہے کہ :

{ اللہ تعالی نے تم پردین میں کوئ سختی نہیں رکھی }

اس فعل پرآپ کی ندامت اورکراہیت اوردوبارہ ایسے فعل کونہ کرنا ہی کافی ہے ، اوردوسری بات یہ ہے کہ اسلام پہلے سب گناہوں کو ختم کرڈالتا ہے تواس طرح اس نشان کا باقی رہنا آپ کےلیے ان شاء اللہ کوئ‏ نقصان دہ نہيں ۔

اللہ تعالی آپ کواپنی رضا مندی اورمحبت والے کام کرنے کی توفیق عطا فرماۓ آمین ۔

واللہ اعلم .

الشیخ محمد صالح المنجد

 

خرابی کی صورت یا تجاویزکے لیے رپورٹ کریں

ہر میل،فیڈبیک،مشورے،تجویز کو قدر کی نظر سے دیکھا جائے گا

صفحہ کی لائن میں تبدیلی نہ کریں ـ