چیک کےذریعہ قرض کی ادائيگي کی لیکن ابھی تک قرضہ دینے والے نے چیک کیش نہیں کروایا
میں نے ایک کمپنی سے کچھ مال خریدا اورانہيں چیک دیا ، اس معاملہ کوبہت مدت ہوچکی ہے لیکن کمپنی نے ابھی تک چیک کیش نہيں کروایا بلکہ اب توچیک بھی کارآمد نہيں رہا اس کی مدت صلاحیت ختم ہوچکی ہے ، توکیا میں ابھی تک ان کا مقروض ہوں یاکہ یہ ان کی غلطی ہے کہ انہوں نے ابھی تک چیک کیش نہیں کروایا ؟
الحمد للہ :
ہم نے مندرجہ بالا سوال فضیلۃ الشیخ محمدبن صالح عثیمین رحمہ اللہ تعالی کے سامنے رکھا توانہوں نے جواب دیا :
جی ہاں آپ ابھی تک ان کےمقروض ہیں کیونکہ ابھی تک چیک کیش نہيں کروایا گيا اوروہ رقم بینک میں آپ کے کھاتے میں ہی ہے لھذا آپ ان کے مقروض ہی ہیں ، کیونکہ چیک توایک قسم کا بینکوں پرحوالہ ہے (جس میں یہ ہے کہ اتنی رقم چیک والے کودی جائے ) .
خرابی کی صورت یا تجاویزکے لیے رپورٹ کریں
ہر میل،فیڈبیک،مشورے،تجویز کو قدر کی نظر سے دیکھا جائے گا
صفحہ کی لائن میں تبدیلی نہ کریں ـ