ان کی جانب سے صدقہ کرنا مشروع ہے

 

چند برس قبل میں نے چندایک دوستوں سے ایک سوسعودی ریال لیا اوربعد میں کسی دوسری جگہ چلاگيا اوران دوستوں کو بھول چکا ہوں اوراسی طرح وہ بھی مجھے بھول چکے ہیں ، اب مجھے علم نہيں کہ وہ کہاں ہیں ، لھذا مجھے اس ایک سوریال کا کیا کرنا چاہیے جواب تک میرے کندھوں پر ہیں ، آپ مجھے اس کی تفصیل بتائيں اللہ تعالی آپ کوجزائے خیر عطا فرمائے ؟

الحمد للہ :

اگر توواقعتا معاملہ ایسا ہی ہے جیسا کہ آپ نے سوال میں ذکر کیا ہے کہ آپ ان لوگوں کوبھول چکے ہیں جن سے سو ریال لیا تھا ، تواس حالت میں آپ کے لیے ان کی جانب سے یہ سوریال صدقہ کرنا مشروع ہیں ، اورجب بھی ان میں سے کوئي ایک آپ کویاد آئے آپ اسے اس کا حق ادا کردیں ، لیکن اگر وہ آپ کواس صدقہ کی اجازت دے دیتا ہے جوآپ کرچکے ہیں توپھرجائز ہے اوراس طرح آپ اس سے بری الذمہ ہوجائيں گے اوران کے ساتھ ساتھ آپ کوبھی اجروثواب حاصل ہوگا  .

الشیخ ابن باز رحمہ اللہ تعالی
دیکھیں کتاب : فتاوی الاسلامیۃ ( 3 / 10 ) ۔

 

 

خرابی کی صورت یا تجاویزکے لیے رپورٹ کریں

ہر میل،فیڈبیک،مشورے،تجویز کو قدر کی نظر سے دیکھا جائے گا

صفحہ کی لائن میں تبدیلی نہ کریں ـ