دوران خطبہ نماز ادا كرنا

اگر كوئى شخص جمعہ كے دن دو ركعت نماز ادا كر رہا ہو اور امام آجائے تو كيا وہ نماز ختم كر دے يا نہيں ؟
الحمد للہ:
اللہ اعلم مجھے تو ظاہر يہى ہوتا ہے كہ: اگر آپ ايك ركعت ادا كر چكے ہوں تو آپ تحفيف كرتے ہوئے نماز كو مكمل كريں؛ كيونكہ ابو ہريرہ رضى اللہ تعالى عنہ كى حديث ہے كہ: نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا:
" جس نے نماز كى ايك ركعت پالى تو اس نے نماز كو پا ليا "
متفق عليہ.
ليكن اگر آپ نے نماز شروع ہى كى ہو اور ركعت مكمل ہونے سے قبل خطبہ جمعہ شروع ہو جائے تو آپ نماز ختم كر كے خطبہ سنيں كيونكہ خطبہ سننا واجب ہے.
نوٹ: ( تحيۃ المسجد ادا كى جائيگى چاہے خطبہ ہو رہا ہو )
الشيخ ڈاكٹر خالد بن على المشيقح

خرابی کی صورت یا تجاویزکے لیے رپورٹ کریں

ہر میل،فیڈبیک،مشورے،تجویز کو قدر کی نظر سے دیکھا جائے گا

صفحہ کی لائن میں تبدیلی نہ کریں ـ