گاڑی میں ٹیپ کے سپیکر سواریوں کے قدموں کےبرابر ہیں

بعض گاڑیوں میں ٹیپ کے سپیکر سواریوں کے قدموں کر برابر ہیں ۔ اور بعض اوقات جوتے اور پاؤں ان سپیکروں پر بھی رکھے جاتے ہيں تو کیا جب اسے چلایا جاۓ گا تواس میں کتاب اللہ کی توھین کا پہلوتو نہیں نکلتا ؟

الحمد للہ
اگرتو ایسے ہی جیسا کہ آپ نے ذکر کیا کہ سپیکر پاؤں کے نیچے یا پھر قدموں کے برابر ہیں تو پھر قرآن مجید کی تلاوت نہ لگائ جاۓ ، اس لیے کہ قرآن مجید کا اس طرح ہونا کہ وہ پا‎ؤ‎ں کے نیچےیابرابر سے سنا جاۓ اس میں کوئ شک نہیں کہ اس میں توھین کا پہلونکلتا ہے ۔

اگر قرآن کریم کی تلاوت سننا ہی ہے تو پھر سپیکر پا‎ؤں کے برابر یا نیچے سے اوپر اٹھالینے چاہیں ۔ .

لقاء الباب مفتوح لابن عثیمین رحمہ اللہ تعالی (165)



خرابی کی صورت یا تجاویزکے لیے رپورٹ کریں

ہر میل،فیڈبیک،مشورے،تجویز کو قدر کی نظر سے دیکھا جائے گا

صفحہ کی لائن میں تبدیلی نہ کریں ـ