قرآن مجید چومنے کا حکم
کسی اونچی جگہ سے قرآن مجید کے گرنے کے بعد اسے چومنے کا حکم کیا ہے ؟
الحمدللہ
مصحف چومنے کی مشروعیت میں کسی دلیل کا ہمیں توعلم نہيں ، لیکن انسان اگراسے چوم لے تو اس میں کوئ حرج نہيں ، اس لیے کہ عکرمہ بن ابی جہل رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت بیان کی جاتی ہے کہ وہ مصحف کوچوم کر کہتے یہ میرے رب کی کلام ہے ۔
بہرحال اس میں حرج والی بات تو کوئ معلوم نہیں ہوتی لیکن اسے مشروع نہیں کہا جاسکتا ، اور نہ ہی اس کی مشروعیت پر کوئ دلیل ہی ملتی ہے ، لیکن اگر اسے ھاتھ یا کسی اونچی جگہ سےگرنے کے بعد بطور تعظیم اور احترام چوم بھی لیا جاۓ تو ان شاء اللہ حرج والی کوئ بات نہيں ۔ .
دیکھیں کتاب : مجموع فتاوی مقالات متنوعۃ لفضیلۃ الشیخ علامۃ عبدالعزیز بن عبداللہ بن باز رحمہ اللہ تعالی ( م / 9 ص 289
خرابی کی صورت یا تجاویزکے لیے رپورٹ کریں
ہر میل،فیڈبیک،مشورے،تجویز کو قدر کی نظر سے دیکھا جائے گا
صفحہ کی لائن میں تبدیلی نہ کریں ـ