ان شاءاللہ کہنے میں تاخیرکرنا
اگر ان شاءاللہ کہنا بھول جاۓ تو کیا اس کے لیے جائز ہے کہ وہ طویل وقت کے بعد کہہ لے ؟
شیخ شنقیطی رحمہ اللہ تعالی کہنے ہیں :
اللہ تعالی کا فرمان : { واذکرربک اذانسیت } جب آپ بھول جائيں تواپنے رب کویادکریں ۔ الکھف ( 24 ) ۔
اس آیت میں علماء تفسیر کے دوقول معروف ہیں :
اول :
یہ آیت اپنے سے پہلی والی آيت سے متعلق ہے ، اورمعنی یہ ہے : اگر آپ نے کوئ کام کرنے کا کہا لیکن ان شاء اللہ کہنا بھول گۓ پھر آپ کویاد آیا توآپ اس وقت ان شاء اللہ کہہ لیں ، یعنی آّپ کوئ بھی کام کرنے کا کہیں تواسے اللہ تعالی کی مشیئت کے ساتھ معلق کرنے کے لیے ان شاءاللہ کہنابھول جائيں توجب یاد آۓ کہ لیں ۔
یہی قول ظاہرہے اس لیے کہ اللہ تعالی کا اس سے پہلے والافرمان اسی پر دلالت کررہا ہے :
{ ولاتقولن لشئ انی فاعل ذالک غدا الا ان یشاء اللہ } اور کسی چيز کے بارہ میں ہرگز ہرگز یہ کہنا کہ میں یہ کام کل کروں گا، مگر ساتھ ہی ان شاء اللہ کہہ لینا ۔
جمہور علماء کا قول بھی یہی ہے ، اس قول کے قائلین میں عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہ اور حسن بصری اور ابوالعالیۃ رحمہما اللہ تعالی وغیرہ ہیں ۔ .
خرابی کی صورت یا تجاویزکے لیے رپورٹ کریں
ہر میل،فیڈبیک،مشورے،تجویز کو قدر کی نظر سے دیکھا جائے گا
صفحہ کی لائن میں تبدیلی نہ کریں ـ