شہریت حاصل کرنے کےلیے شادی شدہ عورت سے نکاح کرلیا

میں نے اپنی بیوی سے اسلامی طریقہ کے مطابق شادی کی ، اورمیرے بھائي نے شہریت حاصل کرنے کےلیے اس سے عرفی اور کاغذی نکاح کرلیا ، میری بیوی کو خدشہ ہے کہ کہیں یہ حرام نہ ہو ، ہم ہروقت اسی بارہ میں مناقشہ کرتے رہتے ہیں ، میری بیوی اس میں بہت پریشان ہے ، گزارش ہے کہ آپ اس مسئلہ کی وضاحت کریں ؟

الحمدللہ

جب آپ کا نکاح پہلے اورشرعی شروط کے ساتھ ہوا ہے توپھر بیوی آپ کی ہے اورآپ کے بھائی کا نکاح باطل ہے ، جس کا کوئي اعبتار نہيں ہوگا ، آپ کے بھائي پر واجب ہے کہ اپنے کیے پر اللہ تعالی کے ہاں توبہ کرے ۔

اورآپ دونوں پر بھی واجب ہے کہ اگر آپ نے اس میں اس کا تعاون کیا ہے تو آپ دونوں بھی توبہ کریں ، اورآپ کی بیوی کومطمئن رہنا چاہیے کہ جب اس میں شرعی طور پر شروط پوری کے ساتھ وہ نکاح ہوا ہے توآپ دونوں کا نکاح صحیح ہے ۔

اللہ سبحانہ وتعالی ہی سیدھے راستہ کی راہنمائی کرنے والا ہے ۔

واللہ اعلم .

شیخ محمد صالح المنجد

 

خرابی کی صورت یا تجاویزکے لیے رپورٹ کریں

ہر میل،فیڈبیک،مشورے،تجویز کو قدر کی نظر سے دیکھا جائے گا

صفحہ کی لائن میں تبدیلی نہ کریں ـ