طلاق کے کچھ اسباب

آپ کے نظرمیں طلاق کے اسباب کیا ہیں ؟

الحمد للہ
طلاق کے اسباب بہت ہیں جن میں سے کچھ مندرجہ ذیل ہیں :

خاوند اوربیوی کے درمیان عدم موافقت ، وہ اس طرح کہ کسی ایک کی طرف سے دوسرے کے لیے محبت نہ ہو ، یا پھر دونوں ہی ایک دوسرے سے محبت نہ کریں ۔

- عورت کا بداخلاق ہونا ، یا پھرنیکی اوربھلائی کے کاموں میں خاوند کی سمع واطاعت نہ کرنا ۔

- خاوند کا بداخلاق ہونا اورعورت پرظلم وزیادتی اورناانصافی کرنا ، اوربیوی کے حقوق کی ادائيگی نہ کرسکنا ۔

- بیوی اپنے خاوند کے حقوق ادا نہ کرسکتی ہو ۔

- دونوں میں سے کسی ایک کا معصیت وگناہ میں مبتلا ہونا یا پھر دونوں ہی گناہ میں ملوث ہوں ، جس کی بنا پر ان کے حالات بگڑ جائيں ، جس کے نتیجے میں طلاق ہوجاۓ ۔

مثلا خاوند نشہ کا عادی ہویا پھر سگرٹ نوش ، یا بیوی نشہ کرتی ہواورسگرٹ نوش ہو ۔

- بیوی اورساس سسر یا پھر ان میں سے کسی ایک کے ساتھ بہو کے معاملات خراب ہوں ، اوروہ ان کے معاملہ میں کوئی حکمت بھری سیاست نہ کرسکے ۔

- بیوی کا خاوند کے لیے صاف ستھرااور بن سنور کرنہ رہنا اوراچھا لباس اورخوشبواستعمال نہ کرنا ، اسی طرح اچھی اور محبت بھری کلام نہ کرنا ، ہشاش بشاش چہرے سے نہ ملنا وغیرہ ۔

واللہ اعلم  .

دیکھیں الفتاوی الجامعۃ للمراۃ المسلمۃ ( 2 / 666 ) للشیخ ابن باز رحمہ اللہ تعالی ۔

 

خرابی کی صورت یا تجاویزکے لیے رپورٹ کریں

ہر میل،فیڈبیک،مشورے،تجویز کو قدر کی نظر سے دیکھا جائے گا

صفحہ کی لائن میں تبدیلی نہ کریں ـ