لڑکے کی اپنی منگیتر سے خلوت جائز نہيں
کیا شادی سے قبل مسلمان نوجوان اپنی منگیتر کے ساتھ کہیں جاسکتا ہے ، اوراگرجائيں تو ان کے اس فعل سے کیا مرتب ہوگا ؟ دین اسلام میں شادی سے قبل لڑکی اورلڑکے کاایک ساتھ باہر نکل کرگھومنا کیسا ہے ؟
الحمدللہ
کسی بھی مرد کے لیے عورت سے خلوت کرنا جائز نہیں اس لیے کہ یہ فسق وفجور اورشروفساد کا باعث اورجڑ ہے ۔
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی کے بارہ میں فرمایا :
( جومرد بھی کسی عورت سے خلوت کرتا ہے توان دونوں کے ساتھ تیسرا شیطان ہوتا ہے ) ۔
اگر تو شادی کے عزم سے وہ منگیتر کو دیکھنا چاہتا ہے اوراس میں خلوت بھی نہیں وہ اس طرح کہ اس کےساتھ لڑکی کا والد یا بھائی یا اس کی والدہ یا کوئي اورمحرم ہے اوراس میں بھی لڑکی کا چہرہ ، بال ، ہاتھ ، قدم دیکھیں جائیں تو یہ سنت اورجائز ہے ، لیکن اس میں بھی شرط یہ ہے کہ اگر فتنے کا ڈر نہ ہو تو پھرایسا کرنا جائز ہو گا اوراگر فتنے کا ڈر ہو تو جائز نہیں ۔
واللہ اعلم .
خرابی کی صورت یا تجاویزکے لیے رپورٹ کریں
ہر میل،فیڈبیک،مشورے،تجویز کو قدر کی نظر سے دیکھا جائے گا
صفحہ کی لائن میں تبدیلی نہ کریں ـ