اللہ تعالی کے اسم " المصور " کا معنی ۔

 

اللہ تعالی کے اسم " المصور " کا معنی کیا ہے ؟

الحمد للہ
اللہ تعالی ہی مخلوق کا مصور ہے وہ جس طرح چاہے اس کی صورت بناتاہے ، اور وہ اللہ تعالی ہی ہے جس سب موجودات کی تصویر کشی کی اورہرایک چيزکواس کی خاص شکل وصورت عطا فرمائ جس کے ساتھ اس کی دوسری بہت سی مختلف اشیاءمیں سے تمییز ہوتی ہے ۔

اللہ سبحانہ وتعالی نے ہر شکل وصورت بنائ ایسے نہیں کہ کو‏ئ مثال لے کر یا رسم اورخاکہ وغیرہ بنا کراللہ تعالی ان سب سے بلند وبالا ہے ، وہ تو جب کسی چیزکا ارادہ کرتا ہے اسے " کن " ہوجا کہتا ہے تووہ چيز اس صفت اورشکل میں ہوجاتی ہے جو وہ اختیارفرماتا ہے ، اوروہ جس چيز کی ایجاد چاہتا ہے وہ اسی صفت پر نافذ ہوتی ہے جسے وہ چاہے ۔

اوربعض نے الخالق اور البارئ اورالمصور میں فرق کیا ہے وہ اس طرح کہ :

الخالق :

وہ جوسب مخلوقات کو عدم سے وجود میں ان صفات میں لانے والا ہے جوکہ مقدر ہيں ۔

البارئ‏ :

لوگوں کو مٹی سے پیداکرنے والا ۔

المصور :

مختلف شکل و صورتیں بنانے والا ۔

تو الخالق عام اور اس سے البارئ خاص ہے اورالمصور خاص الخاص ہے ۔ .

دیکھیں : کتاب شرح اسماء اللہ تعالی الحسنی صفحہ نمبر ( 240 )
تالیف : ڈاکٹر حصۃ الصغیر

 

خرابی کی صورت یا تجاویزکے لیے رپورٹ کریں

ہر میل،فیڈبیک،مشورے،تجویز کو قدر کی نظر سے دیکھا جائے گا

صفحہ کی لائن میں تبدیلی نہ کریں ـ